Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلاول کو ’صاحبہ‘ کہنے پروزیر اعظم پر شدید تنقید

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایک جلسے کے دوران پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کو ’صاحبہ‘ کہہ کر پکارنے پر ایک مرتبہ پھر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
بدھ کوجنوبی وزیرستان صدر مقام  وانا کے مقام پر ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا ’میں بلاول بھٹو صاحبہ کی طرح میں کوئی کاغذ کی پرچی پر نہیں آیا تھا کہ جی مجھے والدہ نے جائیداد میں پارٹی دے دی ہے۔میں محنت کرکے آگے آیا تھا۔‘
عمران خان کی تقریر کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے علاوہ سیاسی رہنماؤں اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔کچھ سوشل میڈیاصارفین یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ کیا اس دفعہ بھی عمران خان کی ’زبان پھسل‘ گئی ہے یا انہوں نے یہ بات جان بوجھ کر کہی ہے۔
وزیراعظم کے بیان کے بعد ٹوئیٹر پر ہیش ٹیگ ’بلاول صاحبہ‘، ’صاحبہ‘ اور عمران خان کے نام سے ٹرینڈ گردش کر رہے ہیں جن میں عمران خان کے خلاف اور ان کی حمایت میں ٹویٹس کی جا رہی ہیں۔
بلاول بھٹونے عمران خان کے بیان کے ردعمل میں ایک ٹویٹ کی جس میںمیں لکھا تھا ’ پی ایم سلیکٹ بڑی جگہ پر چھوٹے لوگ کیسا رہے گا؟‘
مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’سلیکٹڈ وزیراعظم اس منصب کے ہی اہل نہیں، الفاظ شرمناک ہیں، آج کا دن پاکستان کے لیے افسوسناک دن ہے۔‘
صحافی عاصمہ شیرازی نے ایک ٹویٹ میںلکھا ’وزیراعظم کا بلاول بھٹو کو صاحبہ کہنا قابل افسوس اور جنسی تعصب پر مبنی ہے۔ہم اس طرح کے الفاظ کی کسی سے توقع نہیں کرتے اوروزیراعظم سے تو بالکل بھی نہیں۔‘
مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز نے عاصمہ شیرازی کی ٹویٹ کے جواب میں لکھا ’مکمل طورپر نفرت انگیزاور معیوب ‘ بیان ہے۔
وزیراعظم عمران خان  پر کی جانے والی تنقید کے جواب میں پی ٹی آئی کے کارکن پیپلز پارٹی کے اپنے رہنماؤںکی ماضی میں کی گئی تقاریر کو پوسٹ کر رہے ہیں جن میں سابق صدر آصف زرداری ، خورشید شاہ اور نثار کھوڑو بظاہر زبان کی لغزش کی وجہ سے بلاول بھٹو کے لیے ثانیت کا صیغہ استعمال کرتے نظر آتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری بحث میں امریکی کامیڈین جیریمی میکلیلن بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے ہیں اور انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’صاحبہ کا مطلب جینٹلمین ہوتا ہے اوریہ زبان صرف جاپان اور جرمنی کی سرحد پر بولی جاتی ہے۔‘
جیریمی میکلیلن نے ٹوئٹر پر اپنا نام ’جیریمی میکلیلن صاحبہ‘ رکھ لیا ہے۔ جیریمی میکلیلن نے عمران خان کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو صاحبہ پکارنے کو ’زبان کا پھسلنا‘ قرار دیا۔ 
خیال رہے کہ چند روز پہلے عمران خان نے ایران میں کاروباری شخصیات کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا تھا کہ جنگ عظیم میں جرمنی اور جاپان آپس میں سرحد شیئر کرتے رہے ہیں جس کے جواب میں پی ٹی آئی کے رہنماوں نے اسے ’زبان کا پھسلنا‘ قرار دیا تھا۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: