Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکار ریلی کی میزبانی سعودی عرب کرے گا

سعودی عرب نے  جنوری 2020 میں ہونے والی ڈاکار ریلی کا افتتاح کر دیا ہے جس میں مخصوص قسم کی کاریں اور موٹر سائکلیں حصہ لیں گی۔
بین الاقوامی عرب اخبار الشرق الاوسط کے مطابق   سعودی عرب کی  تاریخ میں پہلی   بار  اس  ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ 9000کلومیٹر کی اس مسابقتی ریلی کاآغاز 5جنوری 2020 میں جدہ سے  ہو گا۔

اس ریلی کا گزر ربع الخالی کے صحرائی راستوں اور    پہاڑی سلسلے     سے  ہوگا۔   کاروں اور موٹرسائیکلوں کی یہ ریس   جدہ سے        مدینہ منورہ،    تبوک  اور  حائل کے پہاڑی   سلسلے    اور    ربع الخالی  کے  صحرائی   راستوںسے گزرتے ہوئے ریاض پہنچے گی  جہاں سے عسیرریجن کا   راستہ اختیار کرتے ہوئے   القدیہ میں 17جنوری  2020کو     اپنی  منزل تک پہنچے گی ۔  ریلی میں  شمولیت  ڈرائیوروں  اور  موٹرسائیکل  سواروں کے لیے    ناقابل یقین تجربہ ہوگا۔
ڈاکار ریلی کا انعقاد  سعودی عرب  میں کھیلوں کی  ترقی ،سیاحت  اور  ثقافت کو  فروغ دینے کا ذریعہ اور ویژن2030کا حصہ ہے۔

8     197سے  اب تک ڈاکار  ریلی کی میزبانی کے لیے سعودی عرب تیسواں ملک ہے جہاں  اس ریلی کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔
اس سلسلے میں القدیہ میں  منعقدایک تقریب میں سعودی عرب کی   جنرل سپورٹس اتھارٹی کے  چیئرمین شہزادہ  عبدالعزیز  بن  ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ ہم  اپنے ملک کے  صحراؤںکے  ساتھ ساتھ یہاں کے  قدرتی حسن ، روایات  اور قدروں سے دنیا کو روشناس کرانا چاہتے ہیں۔
سعودی عرب  کے مقامی  میڈیا کے  مطابق    القدیہ میں میزبانی کے  انعقاد کی  شاندار  تقریب میں شامل  ڈاکار   ریلی کے 2مرتبہ کے چیمپین سپین  کے کارلوس  سینز نے 2020 میںسعودی عرب میں  ڈاکار ریلی کے انعقاد کے  امکانات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر اس میں شاندار کارکردگی دکھانے کا عزم کیا ہے۔

ڈاکارریلی کی  سعودی عرب  کی  میزبانی کا مقصد     اس ریلی میں  شامل  ڈرائیوروں اور  موٹرسائیکل سواروں کے   ذریعے   یہاں کے   ناقابل فراموش   قدرتی مناظر کو     دنیا  کے سامنے    اجاگر کرنا  ہے۔    اس   ریس کا اہتمام نہ صرف سعودی عرب  بلکہ دنیا بھر   میں  اس قسم کی ریلی کو     پسند کرنے  والوں کے لیے ہے۔
 

شیئر: