Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

‘پاک افغان سرحد حملے میں 3 پاکستانی فوجی ہلاک7 زخمی’

پاکستانی فوج کے مطابق افغانستان سے آنے والے شدت پسندوں نے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف فوجی جوانوں پر حملہ کیا جس میں تین فوجی ہلاک جبکہ سات زخمی ہوئے ہیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کو شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے 60 سے 70 شدت پسندوں نے فوجی اہلکاروں پر حملہ کیا اور جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں لانس نائیک علی، لانس نایئک نذیر اور سپاہی عماد اللہ شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی آمدورفت کو روکنے کے لیے باڑ لگانے کا کام کسی بھی رکاوٹ کے بغیر جاری رہے گا۔‘
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان حکام اور سیکورٹی فورسز کو سرحد کو محفوظ بنانے کے عمل میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے اور افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنا چاہیے۔

شیئر: