دنیا بھر میں مشہور امریکی فلم سٹار وارز کا مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقی خطے سے گہرا تعلق ہے، لیکن کہا جا رہا ہے کہ سعودی عرب بھی فلم کی شوٹنگ کے لیے ایک مناسب مقام ثابت ہو سکتا ہے۔
سعودی عرب میں ایسے بیشتر مقامات ہیں جو فلم کے صحرا اور خلاء پر مبنی موضوعات کے لیے اچھے ثابت ہو سکتے ہیں۔
سعودی عرب میں کام کرنے والے فلم ساز تھامر الفرئیجی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سٹاروارز کی فلم کے لیے بہترین مقام ہو سکتا ہے کیونکہ یہاں بہت سی مناسب جگہیں ہیں۔
مثال کے طور پر الاءولی شہر میں موجود بڑے بڑے پتھر فلم میں دکھائے جانے والے مقامات کے لیے اچھا پس منظر فراہم کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاض کے کنگ عبداللہ پیٹرولیم سٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر میں خلاء پر مبنی مناظر کی شوٹنگ ہو سکتی ہے۔
اونچی چھت، سفید دیواروں، دھاتی اور ڈھیروں شیشوں سے بنی یہ عمارت فلم کی اپمیریل آرمی کے دفتر کے طور پر دکھائی جا سکتی ہے۔
الفرئیجی کا کہنا تھا کہ اسٹار وارز کی شوٹنگ سعودی عرب میں ہونے سے معیثت کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ سعودی فلم ساز اور اداکاروں کو بھی مواقع فراہم ہوں گے۔
"نہ صرف اداکاروں اور فلم سازوں کو بلکہ فلم بنانے والی کمپنیوں کو بھی اس سے بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔"