لندن .... دنیا کے معروف سرچ انجن نے اپنے میپ کے ذریعے اب گاڑی چلانے والوں کو ایک اور سہولت فراہم کردی ہے۔ گوگل میپ کے ذریعے کار پارکنگ کیلئے مناسب جگہ کی تلاش میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ دعویٰ کیا گیاہے کہ اب گوگل میپ کے نئے فیچر کے ذریعے لوگوں کو پارکنگ کیلئے جگہ تلاش کرنے کی میں مشکل کے بجائے ایسی جگہ جلد مل جائیگی جہاں وہ آسانی سے اپنی گاڑی کھڑی کرسکیں گے اور انکا وقت ضائع نہیں ہوگا۔ یہ عام شکایت ہے کہ اکثر صرف پارکنگ کی جگہ نہ ملنے کی وجہ سے لوگ بروقت کہیں پہنچ نہیں پاتے لیکن اب اس حوالے سے کسی حد تک سہولت ہوجائیگی۔