انڈیا کی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے مشرقی دہلی سے امیدوار اور سابق کرکٹر گوتم گمبھیر پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے لیے اپنے ہم شکل کو استعمال کیا ہے۔
دہلی کے ڈپٹی وزیراعلٰی منیش سیسودیا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گوتم گھمبیر پر الزام عائد کیا کہ چونکہ گوتم گھمبیر کو دھوپ سے مسئلہ ہے اس لیے وہ اپنی انتخابی مہم کے دوران اپنے ہم شکل کو استعمال کررہے ہیں۔
منیش سیسودیا کے اس بیان نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان اس کشیدگی میں اضافہ کردیا ہے جو عام آدمی پارٹی کی امیدوار آتیشی کے خلاف متنازعہ پمفلٹ کی تقسیم کی وجہ سے شروع ہوئی تھی۔
عام آدمی پارٹی کے رہنما نے اپنی ٹویٹس میں مبینہ ہم شکل شخص کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک کانگریس رہنما ہیں۔
منیش سیسودیا نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ’فلموں میں کرتب بازی کے لیے ڈبل کرداروں کا سنا ہوگا لیکن انتخابی مہم کے دوران ہم شکل پہلی بار ہی دیکھا ہے۔‘
’یہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے درمیان مہا ملاوٹ کو ظاہر کرتا ہے۔ گوتم گمبھیر ایئر کنڈیشنڈ گاڑی میں بیٹھے ہیں، ان کا مسئلہ تیز دھوپ ہے۔ ان کی جگہ ان کا ہم شکل ٹوپی پہنے کھڑا ہے۔ کارکن گوتم کے ہم شکل کو ہار پہنا رہے ہیں اور یہ ہم شکل اصل میں کانگریسی رہنما ہے۔‘
ये कांग्रेस और बीजेपी की महामिलावट है. गौतम गम्भीर ए.सी. गाड़ी में नीचे बैठे है. उन्हें धूप में समस्या है. उनकी जगह उनका हमशक्ल कैंप लगाकर खड़ा है. कार्यकर्ता 'डुप्लीकेट' को गौतम गम्भीर समझकर माला पहना रहे हैं.
और जो डुप्लीकेट है वो असल में कांग्रेसी नेता है. https://t.co/bT0k0QYVSG— Manish Sisodia (@msisodia) May 10, 2019
واضح رہے کہ انڈیا میں لوک سبھا انتخابات 12 مئی کو ہوں گے، بھارتیہ جنتا پارٹی نے سابق کرکٹر گوتم گمبھیر جنہوں نے حال ہی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی ، کو عام آدمی پارٹی کی امیدوار آتشی کے مدمقابل کھڑا کیا ہے۔
عام آدمی پارٹی نے حال ہی میں بی جے پی امیدوار کی نامزدگی پر تکنیکی اعتراضات اٹھائے تھے تاہم،الیکشن کمیشن نے ان اعتراضات کو مسترد کردیاتھا۔
جمعرات کو عام آدمی پارٹی کی امیدوار آتیشی نے ایک پریس کانفرنس بلائی تھی جس میں انہوں نے گوتم گھمبیر پر ان کے خلاف متنازعہ پمفلٹ تقسیم کرنے کا الزام عائد کیاتھا۔ ان کا کہنا تھا ’اگر گمبھیر مجھ جیسی مضبوط عورت کو شکست دینے کے لیے اس حد تک گَر سکتے ہیں،تو وہ خواتین کے تحفظ کی ضمانت کیسے دے سکتے ہیں؟‘
گمبھیر نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے وزیرخزانہ ارون جیٹلی کی صاحبزادی سونالی جیٹلی کے ذریعے عام آدمی پارٹی کے چیف اروند کیجریوال، منیش سیسودیا اور آتیشی کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا ہے۔
عام آدمی پارٹی کی امیدوار نے اپنے مخالف بی جے پی امیدوار کے خلاف دہلی کمیشن برائے خواتین میں درخواست جمع کرائی ہے۔
Mr @GautamGambhir! You want to be elected by distributing these handbills against me and Atishi?
Shame on you Mr Gambhir!
People of East Delhi know me and Atishi very well but through these handbills you have introduced yourself. This is your character. pic.twitter.com/o4ADTsDcwT
— Manish Sisodia (@msisodia) May 9, 2019