Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ندا ڈار کی ریکارڈ نصف سنچری بے سود

جنوبی افریقہ کی23سالہ کپتان سنی لیوس نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،دونوں اوپنر جویریہ خان اور سدرہ امین کے 10رنز پر آوٹ ہوجانے کے بعد ندا ڈار نے کپتان بسمعہ معروف سے مل کر تیز ترین بیٹنگ شروع کی اور 15.3اوورز میں اسکور 116رنز تک پہنچایا۔عالیہ ریاض نے17گیندوں پر 35رنز بنائے ۔مقررہ 20اوورز میں پاکستان ویمنز ٹیم نے 5وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنائے۔
آئی سی سی کی ویب سائٹ کے مطابق میچ کی خاص بات ندا ڈار کی تیز ترین نصف سنچری تھی جو انہوں نے 20گیندوں پر مکمل کر کے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی جانب سے تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ قائم کر لیا۔2گیندوں کے فرق سے عالمی ریکارڈ قائم نہیں کر سکیں۔ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنے ایک ہزار رنز بھی مکمل کر لئے ہیں۔بسمعہ معروف نے 37گیندو ں پر 37رنز بنائے۔مردوں کی قومی ٹیم میں بھی ٹی ٹوئنٹی کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ 20گیندوں پر نہیں ہے۔
ہدف کے حصول کیلئے جنوبی افریقہ نے تیز اننگز کھیلنا شروع کی تا ہم پاکستان کو پہلی کامیابی 74کے اسکور پر ملی جب لیزل لی 31گیندوں پر 60رنز بنا کر آوٹ ہوئیں اور میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔ ٹی برٹس کو18رنز پر ندا ڈار نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔کپتان سنی لیوس 17، نڈائن ڈی کلارک22اور سی ٹریون نے 21رنز کی اننگز کھیلی۔شبنم اسماعیل 10رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہیں انہوں نے چوکا لگا کر19.1اوورز میں جنوبی افریقہ کا اسکور 174رنز پہنچا دیا۔جنوبی افریقہ نے چوتھا میچ 4وکٹوں سے جیت لیا۔ سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 23مئی کوکھیلا جائے گا جو سیریز کے فائنل میچ کی حیثیت حاصل کر گیا ہے۔
پاکستان کی مینز ٹیم کی عمر اکمل تیز ترین نصف سنچری کے ریکارڈ ہولڈر ہیں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 21 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی۔
اس میچ میں ندا ڈار نے 37گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 75رنز کی اننگز کھیلی اور اس کے ساتھ ہی وومن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا تاہم ان کی یہ ساری محنت رائیگاں ہو گئی جب پاکستان ٹیم ہدف کا دفاع نہ کرسکی۔
خاتون کرکٹر نے اس ریکارڈ ساز اننگز میں ٹی20 کرکٹ میں اپنے ایک ہزار رنز بھی مکمل کر لیے اور یہ اعزاز حاصل کرنے والی پاکستان کی
 تیسری وومن کرکٹر بن گئیں۔

شیئر: