Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کی پرورش سے ماں کی صحت متاثر

نیویارک ....... بچوں کی پرورش کو ایک بڑا مسئلہ سمجھا جاتا رہا ہے اور اب تک یہی خیال تھا کہ نوزائیدگان اور بہت چھوٹے بچوں کی دیکھ بھا ل ایک بہت بڑا درد سر ہے۔ یہ پرورش ماوں کیلئے بہت بھاری پڑتی ہے۔ انکی نیندیں اڑ جاتی ہیں۔ بچہ ہر وقت پریشان کرتا ہے نتیجے میں ماں کی صحت گرنے لگتی ہے۔ مگر اب امریکی سائنسدانوں نے جن کا تعلق ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی ہے اپنے حالیہ مقالے میں انکشاف کیا ہے کہ ننھے بچوں کی دیکھ بھال سے زیادہ کٹھن کام ان بچوں کی دیکھ بھال کو سمجھا جانا چاہئے جو سن بلوغت کے قریب پہنچ رہے ہوں۔ یہ وہ عمر ہے جب بچے ماوں پر حاوی ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور من مانی پر اترنا چاہتے ہیں۔ انکی یہ من مانی ماوں کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ہوتی اور وہ ان پر چیخنے لگتی ہیں۔ جس سے بچوں کی صحت کے ساتھ ماوں کی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔
 

شیئر: