آسٹریلوی بولرمچل سٹارک نے شاندار بولنگ کی ،انہوں نے 46 رنز پر5 وکٹیں حاصل کیں
کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کا 10واں میچ ناٹنگھم میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا۔ آسٹریلیا نے 288رنز کا ٹارگٹ دیا لیکن ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ہدف حاصل نہ کر سکے اور 273رنز پرپوری ٹیم آئوٹ ہو گئی ۔ آسٹریلیا15 رنز سے جیت گیا۔ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو اس کے لئے کارآمد ثابت نہ ہوا۔
پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر اور کپتان ایرون فنچ نے بیٹنگ کا آغاز کیا ۔ ایرون فینچ6 رنز بناکر کیریبئن بولر تھامس کی گیند پر شائی ہوپ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ وارنر 8 گیندوں پر 3 رنز بنا سکے اور کاٹریل کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے۔
عثمان خواجہ 19 گیندوں پر 13 رنز بنا سکے ،آندرے رسل کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے۔
آسٹریلوی بیٹسمین سٹیون اسمتھ شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 103 گیندوں پر 73 رنز بنا کر249پر لے گئے اور تھامس کی گیند پر آئوٹ ہو گئے ۔
گلین میکسویل صفر پرشیلڈن کاٹریل کی گیند پر آئوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔
مارکس اسٹونس 23 گیندوں پر 19 رنز بنا سکے اور جیسن ہولڈر کی گیند پر پوران کے ہاتھوں کیچ آئو ٹ ہوئے،اس کے بعد ایلکس کارے 55 گیندوں پر 45 رنز بناکر آسٹریلوی ٹیم کا اسکور 147کرنے کے بعد آئوٹ ہو گئے ۔
کیریبئن بولرز اوشانے تھامس، شیلڈن کاٹریل،اندرے رسل دو دو جبکہ کارلوس براتھ وائٹ اور جیسن ہولڈر ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
اس طرح آسٹریلیا کا مجموعی اسکور 288ہو گیا اور ویسٹ انڈیز کو جیت کےلئے289رنز کا ہدف دیا گیا ۔
دوسری اننگز
ویسٹ انڈیز کے بلے باز 289 کا ہدف پورا کرنے کےلئے میدان میں اترے اور کرس گیل 17 گیندیں کھیل کر 21 رنز پر مچل سٹارک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہو گئے ۔
ایون لوئس رنز میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہ کر سکے 5 گیندوں پر ایک رنز ہی بنا سکے، پیٹ کیومینس کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے۔
کیریبئن وکٹ کیپر نکولان پوران نے 40رنز اسکور کئے اور ایڈم زمپا کے گیند پر ایرون فنچ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ اس طرح زمبابوے کے 3وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز اسکور ہوئے۔
شائے ہوپ اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چوکوں کی مدد سے اپنی ففٹی بنانے میں کامیاب رہے۔
149 کے اسکور پر شیمرون ہیٹمائر28 گیندوں پر 21 رنز بناکر رن آئوٹ ہو گئےاس کے بعد آنیوالے بیٹسمین اندرے رسل نے 11گیندوں پر ایک چھکا اور 2 چوکوں کی مدد سے 15 رنز بنا ئےاور مچل سٹارک کی گیند پر میکسویل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔
کارلوس براتھ وائٹ 17 گیندوں پر 16 رنز بنا سکے اور مچل سٹارک کی گیند پر ایرون فینج کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے اپنی ففٹی پوری کرتے ہوئے 51رنز اسکور کئے اور سٹار ک کی گیند پر آئوٹ ہو گئے۔
شیلڈن کاٹریل ایک رنز ہی بنا سکے اور مچل سٹارک کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 273رنز پر ڈھیر ہو گئی اور آسٹریلیا ورلڈ کپ 2019 کا پہلا میچ 15 رنز سے جیت گیا۔
آسٹریلوی بولرمچل سٹارک نے شاندار بولنگ کی 46 رنز پر5 وکٹیں حاصل کیں۔پیٹ کیومینس 2 اور ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا کا ورلڈ کپ 2019ء میں یہ دوسرا میچ ہے ۔ پہلا میچ4جون کو برسٹل میں افغانستان کے ساتھ کھیلا گیا جس میں آسٹریلیا 207کے ہدف میں 209رنز بنا کر 7وکٹوں سے یہ میچ جیت گیا جبکہ ویسٹ انڈیز کا ورلڈ کپ2019ء میں یہ پہلا میچ ہے۔
آسٹریلوی ٹیم میں ایرون فینچ(کپتان)،جیسن بیہرینڈوف ، ایلکس کارے(وکٹ کیپر) ، ناتھن کولٹر ، پیٹ کیومینس، عثمان خواجہ،ناتھن لیون،شائو مارش،گلین میکسویل،کین رچرڈ سن،سٹیون سمتھ،مچل سٹارک،مارکس اسٹونس،ڈیوڈ وارنر،ایڈم زمپا اور جائے رچرڈسن شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز ٹیم میں جیسن ہولڈر(کپتان )، فیبین ایلن،کارلوس براتھ وائٹ،ڈرین براوو،شیلڈن کاٹریل،شانون گیبریل،کرس گیل،شمرون ہیٹمائر،شائی ہوپ،ایون لوئس،ایشلے نرس،نکولان پوران(وکٹ کیپر)،کیمار روچ، اندرے رسل اوراوشانے تھامس شامل ہیں۔