Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سالانہ منفرد اقامہ فیس میں کوئی رعایت ہوگی؟

سعودی عرب کی جانب سے منفرد اقامہ جاری کرنے کے اعلان کے ساتھ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں اور سعودی عرب میں رہائش اور سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے غیر ملکیوں کی جانب سے مختلف سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔
سعودی حکومت نے منفرد اقامے کی 2قسمیں متعارف کرائی ہیں۔ ان میں سے ایک وہ ہے جس کی فیس زندگی میں صر ف ایک مرتبہ ادا کرنا پڑتی ہے جو کہ 8لاکھ ریال ہے۔
دوسری قسم سالانہ منفرد اقامے کی ہے اس کی سالانہ فیس ایک لاکھ ریال متعین کی گئی ہے۔ ایک بڑا سوال یہ ہے کہ اگر ایک سال والے منفرد اقامے کی فیس پیشگی ادا کردی جائے تو کیا ایسی صورت میں کوئی رعایت ہوگی؟

اخبار 24کے مطابق منفرد اقامہ مرکز نے اس کے جواب میں بتایا ہے کہ اگر کوئی غیر ملکی منفرد اقامے کی 2سال کی فیس ایک ساتھ ادا کرنا چاہے گا تو 2لاکھ ریال کے بجائے اس سے 1،98،039ریال وصول کئے جائیں گے۔
ایک ساتھ 3بر س کی فیس دینے کی صورت میں 3لاکھ ریال کے بجائے 2،94،156 ریال ادا کرنا ہوں گے، جبکہ 4برس کی فیس یکمشت دینے پر 4لاکھ کے بجائے 3،88،388 ریال اور 5برس کی فیس 5لاکھ ریال کے بجائے 4،80،733 ریال لیے جائیں گے۔
6سال کے لیے منفرد اقامے کی فیس 571346، سات برس کیلئے 660143ریال، 8برس کے لئے 747199 جبکہ 9برس کے لئے 832548ریال اور 10برس کی فیس ایک ساتھ ادا کرنے والے سے 916224ریال وصول کئے جائیں گے۔
 واضح رہے کہ اقامہ مرکز نے آن لائن کارروائی کے لیے مکمل ویب سائٹ ’سیپرک‘ کے نام سے قائم کی ہے۔ امیدوار اس پر نہ صرف  اقامے کی درخواست پیش کرسکیں گے بلکہ مطلوبہ دستاویزات پیش کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔ فیس بھی آن لائن ادا کی جا سکے گی۔ اس ویب سائٹ سے منفرد اقامہ قانون سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
 

شیئر: