Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ہمیں نہیں چاہیے نیا پاکستان، قائد کا پاکستان واپس کرو‘، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر عوام کی زندگی جہنم بنا دی گئی ہے۔ آج ہر ایک کے ہونٹوں پر ہے کہ ہمیں نہیں چاہیے نیا پاکستان، قائد کا پاکستان واپس کرو۔
جمعرات کو چارسدہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حالیہ بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ دھاندلی زدہ حکومت نے بجٹ بھی دھاندلی سے مںظور کروایا۔ کسی کو نہیں پتہ کہ حق میں اور مخالفت میں کتنے ووٹ پڑے۔

بلاول کے مطابق حکومت ہر اس آواز کو خاموش کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو اس کے خلاف جانے کی جسارت کرتی ہے۔ فوٹو اے ایف پی 

انہوں نے سابق صدر آصف زرداری کا انٹرویو روکے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا سمیت ہر اس آواز کو خاموش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو حکومت کے خلاف جانے کی جسارت کرتی ہے۔
بلاول بھٹو زرادری نے عام انتخابات کی شفافیت پر بھی اعتراض اٹھایا اور کہا کہ اس روز دھاندلی کی انتہا کی گئی۔ حکومت نے قبائلی علاقوں کے ضمنی انتخابات کو چوری کرنے کی ویسی ہی منصوبہ بندی کر لی ہے جیسے عام انتخابات کے وقت کی تھی۔  کے پی میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں کے ضمنی الیکشن کے شفاف انقعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن کردار ادا کرے تاکہ پتہ چلے کہ وہ الیکشن کمیشن ہے یا سلیکشن کمیشن۔

شیئر: