Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ انتظامیہ کو ’ناکارہ‘ اور ’نااہل‘ کہنے پر برطانوی وزیر معافی مانگیں گے

وزیر تجارت لائم امریکہ میں ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ تصویر: روئٹرز
برطانوی وزیر تجارت نے کہا ہے کہ امریکہ میں برطانوی سفیر کی لیک ہونے والی ای میلز جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو ’نااہل‘ اور ’ناکارہ‘ کہا گیا تھا، امریکہ اور برطانیہ کے تعلقات کو خراب کر سکتی ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وزیر تجارت لائم فوکس ان دنوں واشنگٹن کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات کے دوران اس معاملے پر معذرت کریں گے۔
انہوں نے بی بی سی ریڈیو کو بتایا ’میں ان سے معافی مانگوں گا کہ ہمارے سول ادارے یا سیاسی عناصر ان توقعات پر پورا نہیں اترے جو ہم اور امریکہ ان کے رویے کے حوالے سے لگائے بیٹھے تھے۔ اس قسم کی لیک ہونے والی ای میلز غیر ذمہ دارانہ، غیر اخلاقی اور حب الوطنی سے عاری ہیں اور درحقیقت یہ تعلقات خراب کرنے کا سبب بنتی ہیں جس سے ہمارے وسیع سکیورٹی مفادات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔‘
کم ڈراک کی ای میلز کی تفصیلات اتوار کو شائع ہونے ایک اخبار میں دی گئیں تھیں، جس کے بعد سے برطانوی حکومت پر دباؤ تھا کہ وہ ای میلز افشا کرنے والے کا پتا لگائے۔
واضح رہے کہ واشنگٹن میں برطاوی سفیر کی افشا ہونے والی ای میلز کی تحقیقات جاری ہیں۔ برطانوی سفیر کم  ڈارک نے مراسلے میں کہا تھا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں وائٹ ہاؤس ’ناکارہ‘ ہے۔


ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانوی سفیر نے امریکہ کے لیے اپنی خدمات بہتر طریقے سے انجام نہیں دیں۔ فوٹو رؤئٹرز

ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو نیو جرسی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا ’برطانوی سفیر نے امریکہ کے لیے اپنی خدمات بہتر طریقے سے انجام نہیں دیں۔ میں چاہوں تو ان کے متعلق بہت کچھ کہہ سکتا ہوں مگر میں ایسا نہیں کروں گا کیونکہ میرے لیے یہ اہم نہیں۔‘
برطانوی وزیر تجارت نے برطانیہ کے دفتر خارجہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ کم ڈراک کے خیالات برطانوی حکومت کے نظریے کی عکاسی نہیں کرتے۔

شیئر: