وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پاکستان میں آزادی صحافت اور میڈیا کو درپیش مشکلات کے بارے میں سوال کیا گیا تو صدر ٹرمپ نے عمران خان سے کہا کہ وہ اس کا جواب دیں۔
عمران خان نے جواب میں کہا کہ ’پاکستانی پریس دنیا کے آزاد پریس میں سے ایک ہے۔ ’گذشتہ 10 ماہ سے جب میں وزیراعظم بنا ہوں، مجھے اپنے پریس کی سب سے زیادہ تنقید کا سامنا رہا ہے۔ اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔‘
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا ’یہ کہنا کہ پاکستان میں پریس کو دبایا جا رہا ہے ’تو ایک مذاق ہے ‘۔
عمران خان کے جواب پر صدر ٹرمپ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ 'یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ آپ کے ساتھ مجھ سے زیادہ برا سلوک کیا گیا ہو گا۔'
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ون آن ون ملاقات میں دیگر امور پر بات چیت کے ساتھ میڈیا کی آزادی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔