Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب  کے پہلے زیر آب عجائب گھر  میں کیا ہے؟

 سعودی عرب میں پہلا زیر آب عجائب گھر مشرقی ریجن کے دارالحکومت دمام میں قائم  کیاگیا ہے۔ہاف مون ساحل پر سعودی غوطہ خوروں نے اپنی نوعیت کا منفرد کارنامہ انجام دیکر سب کے دل جیت لئے۔
اخبار 24کے مطابق سعودی غوطہ خور لڑکے اور لڑکیوں نے خلیجی ممالک کے قابل دید مقامات سمندر کی تہہ میں اتر کر تیار کئے ہیں ان میں خلیفہ ٹاور ، کنگ ٹاور اور کویت ٹاورز  قابل ذکر ہیں ۔ 
زیر آب عجائب گھر دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ بیحد پر کشش  اور نوادر پر مشتمل ہے ۔اس کی بدولت ہاف مون ساحل جسے عرب شاطیٔ نصف القمر کہتے ہیں ۔سیاحوں میں بیحد مقبول ہو گیا  ۔مقامی شہری اور مقیم غیرملکی کثیر تعداد میں یہ عجائب گھر دیکھنے کیلئے پہنچ رہے ہیں ۔ 
یہ سعودی عرب کا پہلا زیر آب عجائب گھر ہے ۔سمندر کی تہہ میں ایک قریہ بسایا گیا ہے ۔ بہت سارے مجسموں پر مشتمل ہے ۔سمندر کی دنیا کو بھی اس میں سمو دیا گیا ہے ۔

سعودی خاتون ’’رحاب ‘‘ نے مزمز نیوز ویب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسے غوطہ خوری کا شوق ہے ۔ اس نے دمام میں زیر آب عجائب گھر دیکھا ہے بڑا پرکشش ہے ۔بہت سارے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اسے دیکھنے کیلئے غوطہ خوری سیکھنے لگے ہیں ۔ایک اور غوطہ خور نے بتایا کہ اس عجائب گھر کی بدولت مشرقی ریجن میں سمندری ماحول بڑا اچھا ہو گیا ہے ۔
ایک اور غوطہ خور نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ سچی بات یہ ہے کہ یہ عجائب گھر سمندری مخلوقات کیلئے پرکشش علاقہ ہے ۔یہاں ماحول دوست عناصر سے مجسمے بنائے گئے ہیں ۔ جلد ہی یہ علاقہ غوطہ خوری کی سیاحت کا مرکز بن جائے گا۔
 

شیئر: