عربی آواز کو پہچاننے والا دنیا کا پہلا سمارٹ ٹی وی متعارف
جمعرات 25 جولائی 2019 8:32
عربی آواز کو پہچاننے والا دنیا کا پہلا Al-Poweredاسمارٹ ٹی وی کورین کمپنی ایل جی نے متعارف کرا دیا ہے۔2019ء ماڈلز ایل جی ٹی وی عربی آواز کو پہچاننے والی خصوصیت سے آراستہ ہوں گے۔
ان میں OLED Al ThniQ اور NanoCellورژن اور AL focusedٹی وی ماڈلز کی تمام نئی خوبیاں بھی ہوں گی۔
نئے ٹی وی سیٹس کے ریمورٹ کنٹرول میں ThinQسرچ کی خصوصیت بھی ہو گی۔ ایل جی ٹی وی سیٹس مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے۔
اے آئی ٹی نیوز کے مطابق آواز کی سیٹنگ،چینلزیا تصاویر کی ترتیب بدلنے کے لیے صارف ٹی وی ریمورٹ میں لگے مائیک میں بولیں گے تو ٹی وی پروگرام کے ذریعے اسے سرچ کرلے گا۔
عربی گفتگو پہچاننے والی خصوصیت کی بدولت عرب صارفین ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے آسانی سے معلومات حاصل کر سکیں گے۔
یہ سمارٹ ٹی وی گوگل اسسٹنٹ ، ایپل ائیر پلے 2اور ایمازون ایلکسا (Amazon Alexa)سے مربوط کیا گیا ہے۔
![](/sites/default/files/pictures/July/30801/2019/my_boardcom.jpg)
اسمارٹ ٹی وی میں Al-recognizedکے ذریعے تھائی ،سوئیڈن ، جاپانی ،ویتنامی اور کورین زبانوں کی آوازیں پہچاننے کی بھی سہولت موجود ہے۔
سمارٹ ٹی وی کی مدد سے عرب صارف موسم کا حال جان کرسکتے ہیں،کسی ریستوران میں بیٹھ کر کھانے پینے کی اشیاء کے نرخ پوچھ سکتے ہیں اور اپنے پیاروں کو پیغامات بھی بھیج سکتے ہیں۔
اس ٹی وی سسٹم میں سعودی اور اماراتی لہجے والی عربی کی خصوصیات ہوں گی۔ رواں سال اس ٹی وی سسٹم میں مصری لہجے کو پہنچاننے والی خصوصیت کا بھی اضافہ کر دیا جائے گا۔
نئے سمارٹ ٹی وی سیٹس مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب ، مصر ، لبنان ، عراق ، اردن اور متحدہ عرب امارات کی 13برانڈ شاپس میں مہیا ہوں گے۔