Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وقوف عرفہ ہفتے اور عید الاضحی اتوار کو ہو گی، سعودی عرب کا اعلان

وقوف عرفہ 10 اگست ہفتے اور عیدالاضحی 11 اگست اتوار کو ہو گی(فوٹو: ایس پی اے )
سعودی سپریم کورٹ نے ذی الحجہ 1440ھ کے چاند کااعلان کردیا ۔جمعہ کو یکم ذی الحجہ جبکہ وقوف عرفہ 10 اگست  ہفتے اور عیدالاضحی 11 اگست اتوار کو ہو گی۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کر کے بتایا کہ جمعرات کو مملکت بھر میں ذی الحجہ کا چانددیکھنے کا اہتمام کیا گیا ۔معتبر گواہوں کی شہادت سے رویت ثابت ہو گئی۔مملکت کے مختلف علاقوں میں قائم رویت ہلال کمیٹیوں اور عدالتوں سے موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا کہ جمعرات کو ذی الحجہ کا چاند دیکھ لیا گیا ۔جمعہ 2اگست کو ذی الحجہ کی پہلی تاریخ ہو گی۔
ام القریٰ کیلنڈر کے حساب سے جمعرات کو ذی قعدہ کی 29تاریخ اور جمعہ کو ذی الحجہ کی پہلی تاریخ تھی۔رویت ہلال سے بھی اس کی تصدیق ہو گئی۔
رویت ہلال کا اعلان سنتے ہی عازمین حج کے حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اتوار کی شام تک بری ، بحری اور فضائی راستوں سے 13لاکھ 63ہزار 426فرزندان اسلام حج ادا کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

شیئر: