Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 حج کے لیے انتظامات ،مکہ مکرمہ اور منیٰ کے فضائی مناظر

سفرحج کے لیے تمام انتظامات مکمل ہوگئے  ۔عازمین کے قافلے جمعہ کو منی پہنچ گئے۔ منیٰ وہ مقام ہے جہاں سے عازمین سفر حج کا آغاز کرتے ہیں۔ یہ مسجد الحرام سے تقریباً سات کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔
ہفتے کوحج کا سب سے بڑا رکن اعظم  وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا  ۔ نماز فجر  کی ادائیگی کے بعد عازمین کے قافلے  میدان عرفات پہنچیں گے ۔
سعودی ریسرچ اینڈ پبلشنگ کمپنی کے فوٹو گرافر احمد حشاد نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کیمرے کی آنکھ سے حرم مکی شریف اور منی  کے مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا ہے۔ فضائی مناظر میں مذہبی مقامات کو منفرد انداز میں اجا گر کیا گیا ہے (تصاویر اردو نیوز)

حرم مکی شریف کافضائی منظر ،کلاک ٹاور بھی نظر آرہا ہے


منیٰ میں تاحدِ نظر خیموں کا شہر آباد ہے


منیٰ سے مشاعر مقدسہ ٹرین گزر رہی ہے


منیٰ میں جمرات کمپلیکس کا فضائی منظر


ہیلی کاپٹر کے ذریعے منیٰ کا جائزہ لیا جا رہا ہے

 

شیئر: