منٰی میں اسمارٹ فون ہر ایک حاجی کے ہاتھ میں ہے جس سے اس بات کا اندازہ لگانا آسان ہوگیا ہے کہ آخر منٰی میں حجاج رمی جمرات تک جانے اور آنے میں کتنی مسافت طے کرتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق خیموں سے جمرات تک جانے اور واپس آنے کے لئے ہر حاجی کو اوسط 6 کلو میٹر پیدل چلنا پڑتا ہے۔ بعض حجاج کے موبائل میں چلنے والے قدموں کا حساب کیا جاتا ہے جبکہ بعض نے کلو میٹر کا حساب لگایا ہوا ہے۔
سروے میں شامل ایک حاجی کے موبائل سے معلوم ہوا ہے کہ عید کے پہلے دن اسے 21109قدم چلنا پڑا۔
ایک اور حاجی کے موبائل سے معلوم ہوا کہ اس نے 11 کلو میٹر کی مسافت طے کی جس کے دوران اسے 17849 قدم چلنا پڑا۔
ایک تیسرے حاجی کا موبائل بتا رہا تھا کہ اس نے عید کے دن 13.9 کلو میٹر کی مسافت طے کی تھی جس کے دوران اسے 20125 قدم چلنا پڑا۔