Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فریضہ حج ادا کرنیوالے پاکستانی اداکار

اس سال پاکستان سے فلم اور ٹی وی کے کئی اداکاروں نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کی  ہے۔
ان میں  اداکار حمزہ علی عباسی ،فیروز خان  ،گلوکار عاطف اسلم،اداکارہ عائزہ خان، دانش تیمور ،اداکارہ روبینہ اشرف اور دیگر شامل ہیں ۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

- I’m just another out of many! #Hajj2019’

A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan) on

 فیروز خان نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ خود ، عاطف اسلم اور حمزہ علی عباسی سڑک کے کنارے بیٹھے نظر آرہے ہیں ۔
فیروز خان کی پوسٹ پر صارفین نے انہیں حج کی مبارکباد دی ۔
فیروز خان نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ یہاں انٹرنیٹ سے دوری توڑ رہا ہوں ۔ حمزہ نے کہا کہ کچھ مکہ کے لڑکوں کیلئے شور کریں۔یہ لائن  بنانے کا کریڈٹ عاطف بھائی کو جاتا ہے۔’یہ رات ہمیشہ یاد رہے گی‘۔
اداکار حمزہ علی عباسی نے 20لاکھ سے زائد حجاج کیلئے نقائص سے پاک انتظامات کرنے پر سعودی حکام کی ستائش کی۔کنگڈم سینٹر فار انٹرنیشنل کمیونیکشن کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں حمزہ عباسی کا کہنا تھا کہ جب میں آیا تو پہلا تاثر اجتماعیت کا تھا ۔دنیا کے ہر ملک کے باشندے کو یہاں دیکھا ۔  دوران حج اتنے بڑے اجتماع کو دیکھ کر دنگ رہ گیا۔  دنیا میںمسلمان جہاں کہیں بھی ہیں۔ میری ان سے درخواست ہے کہ  وہ ایک مرتبہ ضرور آئیں۔ جب تک  خود نہیں آئیں گے اس تجربے کا تصور نہیں کر سکتے۔

’’یہاں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو سہولتیں فراہم کرنا کوئی معمولی کام نہیں ۔پانی، کھانا ، ٹرانسپورٹ و دیگر  حوالے سے انتظامات بہت اچھے ہیں‘‘ ۔ آپ کو اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ اتنے بڑے پیمانے پر انتظامات کس آسانی سے ہو جاتے ہیں۔
 قبل ازیں حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹ میں کہا  تھاکہ اللہ نے اپنی راہ پر چلنے کیلئے میری انتہائی ناقص لیکن مستقل کوششوں کو قبول کیااور مجھے حج کی سعادت سے نوازا ہے ۔ میں 16اگست تک سوشل میڈیا سے دور رہوں گا ۔ دوران حج کشمیر اور پاکستان میں امن کیلئے دعا کروں گا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

ٹی وی اسٹار عائزہ خان نے انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا ’عید مبارک‘ الحمدللہ اس سال ہم نے حج کی سعادت حاصل کی۔ ہمیں اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔ دانش تیمور نے پوسٹ کی کہ یہ میری زندگی کااب تک سب سے ناقابل یقین سفر ہے ، ’اللہ تیرا شکر ہے‘۔
 

شیئر: