Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج کی خدمت میں کوتاہی برتنے پر دو معلم برطرف

حاجیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات میں کوتاہی برتنے پر دو معلموں کو برطرف کردیا گیا۔
سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن کی ہدایت پر معلموں کے خلاف تادیبی کارروائی ہوئی۔
خبر رساں ادراے واس کے مطابق موسسہ جنوب ایشیا کے حجاج کے دو معلموں نے حاجیوں کو سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی برتی جس پر نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ بدر بن سلطان بن عبد العزیز کی ہدایت پر وزیر حج نے کارروائی کا فیصلہ کیا۔

 

قبل ازیں خدمات میں کوتاہی برتنے پر وزیر حج نے متعدد معلمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ وہ معلمین کے تمام دفاتر کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔
حاجیوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں  میں کوتاہی کسی طور قابل قبول نہیں۔ معاہدے کے مطابق حجاج اور معتمرین کو سہولتیں فراہم کرنا معلمین اور حج اداروں کو اولین ذمہ داری ہے۔

شیئر: