Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسداد بدعنوانی سعودی وژن2030کا اہم ہدف ہے، نزاہہ

ریاض۔۔۔۔انسداد بدعنوانی کی عالمی تنظیم سی پی آئی نے اعلان کیا ہے کہ انسداد کرپشن کے حوالے سے 176ممالک میں سعودی عرب کا نمبر 46واں ہے۔انسداد بدعنوانی ادارے ’’نزاہہ‘‘کے سربراہ ڈاکٹر خالد المیحسن نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے سدباب کیلئے سرکاری و نجی اداروں کو مزیدکام کرنا ہوگا۔ سعودی وژن 2030کا اہم ہدف ہے۔ المیحسن نے واضح کیا کہ 2016کے حوالے سے سی پی آئی نے جو اعدادو شمار جاری کئے وہ مملکت کی حقیقی صورتحال کی عکاس نہیں۔ جن اطلاعات کی بنیاد پر مملکت کو 46واں نمبر دیاگیا ہے وہ ناقص ہے۔ نزاہہ نے سی پی آئی کے عہدیداروں سے رابطہ کرکے مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی تھی۔

شیئر: