Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مناسک حج کے بعد صفائی مہم ایک چیلنج

سعودی عرب مشاعر مقدسہ کی دیکھ بھال پر2ارب ریال سے زائد رقم خرچ کرتا ہے
اس سال بھی فریضہ حج کی ادائیگی کے فوری بعد مشاعر مقدسہ( منی ،مزدلفہ اور عرفات ) میں صفائی  مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جا رہا ہے۔ دوران حج اور اس کے بعد ہزاروں ٹن کچرا اٹھایا جا تاہے۔ ہائیڈرولک کمپریسر اور کچرا اٹھانے کےلئے مخصوص ویکیوم کلینرز کے علاوہ کچرا مختلف مقاما ت پر جمع کرنے کےلئے کمپریسر اسٹوریج نصب ہیں۔ 
سعود ی عرب میں حج اتھارٹیز کے لئے2.5ملین حجاج کی مشاعر مقدسہ ( منی ،مزدلفہ اور عرفات ) آمد اور وا پسی کے بعد صفائی ایک مشکل کام ہے۔ ایام حج کے دوران منی ،مزدلفہ اور عرفات کے ڈسٹ بن بھر گئے تھے ۔ وہاں کی سڑکیں پلاسٹک کی خالی بوتلوں اور کچرے سے اٹی ہوتی ہیں۔

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ زیادہ گندگی حج پرمٹ کے بغیر آنے والے پھیلاتے ہیں۔

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ زیادہ گندگی حج پرمٹ کے بغیر آنے والے پھیلاتے ہیں۔ غیر قانونی طور پر حج کے لئے آنیوالے عموما کسی بکنگ یا ٹہرنے کے انتظام کے بغیر آتے ہیں۔ خیموں کے بجائے سڑکوں کے کنارے یا کسی ایسی جگہ رکتے ہیں جہاں انہیں کوئی دیکھ نہ سکے ۔
مشاعر مقدسہ ( منی ،عرفات اور مزدلفہ ) ایک دوسرے کے قریب واقع ہیں۔ یہ پورا علاقہ 8 ہزار مربع کلو میٹر تک محیط ہے۔ لاکھوں حجاج کی موجودگی میں اس بڑے علاقے میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنا ایک بڑا چیلنج ہے ۔
سعودی عرب مشاعر مقدسہ کی دیکھ بھال پر2ارب ریال سے زائد رقم خرچ کرتا ہے اور یہ ماحولیات کی دیکھ بھال کا  سب سے بڑا پرو گرام ہے ۔ انسٹی ٹیوٹ آف حج اسٹیڈیز ریسرچ کے سربراہ نے عرب نیوز کو بتایا کہ مکہ مکرمہ زیادہ بڑا شہر نہیں لیکن یہ کام زیادہ بڑے پیمانے پر کیا جا رہا ہے۔ مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے عہدیدار محمود السانی کے مطابق مشاعر مقدسہ میں صفائی کے تین مراحل ہیں۔ حجاج کی آمد سے قبل ان علاقوں کی صفائی ،دوران حج صفائی اور اب حجاج کی روانگی کے بعد ایک مرتبہ پرپھر صفائی کی جا رہی ہے۔

دوران حج اور اس کے بعد ہزاروں ٹن کچرا اٹھایا جا تاہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ حجاج کی آمد سے قبل تمام علاقے کی صفائی یقینی بنائی جاتی ہے۔ دوران حج 6دن کے دوران اس علاقے کو جہاں تک ممکن ہوسکے صاف رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حجاج کی روانگی کے بعد علاقے کو پھر صاف کیا جاتا ہے اور کچرے کو شہر سے باہر منتقل کیا جاتا ہے ۔کچرے کی ری سائیکلنگ کے لئے بھی کام کر رہے ہیں۔ اس کا مقصد آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنا ہے۔ 
مسجد الحرام میں صفائی 
 مکہ مکرمہ میںمسجد الحرام کی صفائی اور اسے خوشبو سے معطر رکھنے کے لئے خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ 

یومیہ 3 ہزار لٹر سے زائد کلینگ پراڈکٹساور600 لٹر عرق گلاب استعمال ہوتا ہے ۔ 

 دنیا کے کونے کونے سے یہاں نماز ادا کرنے والوں کے ذہنوں میں مستقل صفائی اور خوشگوار خوشبو کا احساس ہمیشہ نقش ر ہتاہے لیکن یہ آسان کام نہیں۔ اس کے لئے مسجد الحرام میں4 ہزار افراد 24 گھنٹے کام کرتے ہیں۔ 
 نمازیوں کو خوشگوار اور صاف جگہ فراہم کرنے کے لئے یومیہ 3 ہزار لٹر سے زائد کلینگ پراڈکٹس استعمال کی جاتی ہیں۔ یو میہ600 لٹر عرق گلاب بھی استعمال ہوتا ہے ۔ 
دور ان حج مسجد اور اس کے صحن کو دن میں 4 مرتبہ دھویا جاتا ہے۔ صفائی ستھرائی کی بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے 4 ہزار 800 سے زائد آلات اور مشینیں بھی استعمال کی جاتی ہیں۔ 

شیئر: