Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 انڈیا کے زیر کنٹرول کشمیر میں کچھ ٹیلی فون لائنیں بحال

انڈیا کے زیر کنٹرول کشمیر میں عائد پابندیوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جمعہ کی رات سے سری نگر سمیت وادی میں کچھ ٹیلی فون لا ئنیں بحال ہونا شروع ہو جائیں گی ۔ رائٹر کے مطابق چیف سیکریٹری بی وی آر سبرا مینم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’آپ دیکھیں گے کہ ہفتے کی صبح سری نگر کے بڑے حصے میں ٹیلی فون لا ئنیں بحال ہو جائیں گی۔ ویک اینڈ تک بیشتر لا ئنیں کام کرنے لگیں گی۔ 
چیف سیکریٹری نے یہ نہیں بتایا کہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کب بحال ہوگی ۔

 

 این ڈی ٹی وی کے مطابق چیف سیکریٹری نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سرکاری دفاتر آج سے مکمل طور پر فعال ہوگئے ۔ مرکز کی طرف سے کشمیر کے لئے خصوصی ریاست کا درجہ ختم کئے جانے کے بعدعائد پابندیاں انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جانے کی تفصیلات بتاتے ہوئے چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے سے اسکول (ایریاوائز)کھل جائیں گے ۔ ٹیلی کام سروسز مرحلہ وار بحال کی جائیں گی۔
 چیف سیکریٹری نے لینڈ لائن ٹیلیفون کی بحالی سے متعلق سوال پر کہا کہ ویک اینڈ تک بیشتر لینڈ لائن ٹیلی فون کام کرنے لگیں گے ۔
کشمیری لیڈروں کی نظر بندی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لئے جانے کے بعد موزوں فیصلے کئے جائیں گے ۔اس معاملے کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

شیئر: