متحدہ عرب امارات کی جانب سے انڈین وزیراعظم نریندر مودی کو ملک کا سب سے بڑا سویلین اعزاز ’آرڈر آف زید‘ دیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث شروع ہو گئی ہے کہ آیا نریندر مودی اس اعزاز کے مستحق تھے بھی یا نہیں۔
جہاں ایک طرف انڈیا کے سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت اس خبر پر خوشی ظاہر کر رہی ہے وہیں پاکستانی اور کشمیری سوشل میڈیا صارفین اس پر غم و غصے کا شکار ہیں۔
نریندر مودی نے یو اے ای سے ملنے والے ایوارڈ کی تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیں اور اس اعزاز کو ایک ارب 30 کروڑ انڈین کے نام کرنے کا اعلان کیا۔
Humbled to be conferred the ‘Order of Zayed’ a short while ago. More than an individual, this award is for India’s cultural ethos and is dedicated to 130 crore Indians.
I thank the UAE Government for this honour. pic.twitter.com/PWqIEnU1La
— Narendra Modi (@narendramodi) August 24, 2019
ایک انڈین ٹوئٹر صارف الوک بھٹ نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کی یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ سمال مین‘ کو یو اے ای کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا گیا ہے جبکہ آکسفورڈ کا تعلیم یافتہ ولی عہد کی گاڑی چلا رہا ہے۔‘
Small man holding high office being conferred Order of Zayed by Crown Prince of UAE (Pic 1)
Big man, educated at Oxford and holding high office driving Crown Prince of UAE (Pic 2)
Over to @ImranKhanPTI ! pic.twitter.com/M8Xb1fZX1T
— Alok Bhatt (@alok_bhatt) August 24, 2019
پاکستانی صحافی غریدہ فاروقی نے ٹویٹ کیا کہ متحدہ عرب امارات کا اعلی ایوارڈ ’آرڈر آف زاید’ گجرات اور کشمیر میں مسلمانوں کے قصائی کو دیا گیا جبکہ لاکھوں مسلمان مارے گئے ،تشددو زیادتی کا نشانہ بنےاورمودی کے حکم پر کشمیر میں’ کرفیو آرڈر‘ کے تحت زندگی گزارنے پر مجبورہیں۔‘
‘Order of Zayed’ - highest UAE award conferred upon Modi - butcher of Muslims in Gujrat & Kashmir; while millions of Muslims are killed, tortured, raped and made suffer living under ‘Curfew-Order’ in #Kashmir under the ‘Order of Modi’ pic.twitter.com/9aIWT46Khx
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) August 24, 2019
پاکستانی ٹوئٹر صارف زرین چغتائی نے لکھا کہ ’مسلم امہ کہاں ہے، ساتھ ہی وہ لکھتے ہیں کہ کوئی مسئلہ نہیں، ہٹلر بھی بہت مشہور تھا۔‘
Where is the Muslim Ummah?
Butcher of Gujrat and killer of Kashmiri nation receives highest civil award ‘Order of Zayed’ from UAE.
No issue Hittler was also very popular. InshaAllah Modi will take Ghandi's India down.#KashmiriGenocideByModi pic.twitter.com/aFwc4368hh— Muhammad Zareen Chughtai (@ChughtaiZareen) August 24, 2019
ایک انڈین ٹوئٹر صارف واستا جھا نے نریندر مودی کو ملنے والے عالمی اعزازات کی فہرست ٹویٹ کر دی۔
پاکستانی ٹوئٹر صارف محمد فاروق مودی کو ملنے والے ایوارڈ پر لکھتے ہیں ’ باپ بڑا نہ بھیا، سب سے بڑا روپیہ۔‘