Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشی حاجن نے مکہ مکرمہ میں میچ دیکھ کر انعام جیت لیا 

شائقین کیلئے انعامات رکھے گئے تھے،قرعہ میں انڈونیشی حاجن کے نام پر موبائل نکل آیا
انڈونیشی حاجن نے کنگ عبدالعزیز اسپورٹس اسٹیڈیم مکہ مکرمہ میں الوحدہ اور الاتفاق فٹبال ٹیموں کے درمیان ہونیوالا میچ دیکھا اور انعام جیت لیا ۔شائقین کیلئے میچ انتظامیہ کی طرف سے انعامات رکھے گئے تھے ۔قرعہ میں انڈونیشی حاجن کے نام پر موبائل نکل آیا ۔
الاتفاق کی فٹبال ٹیم نے الوحدہ فٹبال ٹیم کو زیرو کے مقابلے میں 2گول سے ہرا دیا ۔میچ دیکھنے کیلئے جنوب مشرقی ایشیا ممالک کے حاجی کثیر تعداد میں پہنچے ہوئے تھے ۔

انڈونیشی حاجن کو انعام کیلئے طلب کیا گیا تو ان کی خوشی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی

انڈونیشی حاجن کو انعام کیلئے طلب کیا گیا تو ان کی خوشی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔ انڈونیشی حاجن خوشی سے پھولے نہیں سما رہی تھی ۔ جنوب مشرقی ایشیا ممالک کے حاجی بھی اپنی ہم وطن کے انعام جیتنے پر خوشی کا اظہار کر رہے تھے ۔
الوحدہ اور الاتفاق ٹیموں کے درمیان میچ براہِ راست ٹی وی سے دکھا یا جا رہا تھا ۔ انعامات کی تقسیم کے وقت جب انڈونیشی حاجن کا نام پکارا گیا تو تمام کیمرے ان پر مرکوز ہو گئے۔لاکھوں سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے بھی انڈونیشی حاجن کی خوشی سے لطف اٹھایا ۔

 پہلی بار ہے کہ حجاج نے سعودی فٹبال ٹیموں کے میچ دیکھنے میں دلچسپ دکھائی ہے

یاد رہے کہ ماضی میں خواتین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں تھی ۔اب سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی اپنے اہل و عیال کے ہمراہ اسٹیڈیم پہنچ کر پسندیدہ ٹیموں کے درمیان مقابلے دیکھنے لگے ہیں ۔
ماضی میں حجاج کرام کبھی کوئی میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم نہیں گئے ۔ پہلی بار ہے کہ جنوب مشرقی ایشیا ممالک کے حجاج نے سعودی فٹبال ٹیموں کے میچ دیکھنے میں دلچسپ دکھائی۔
 

شیئر: