Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر:او آئی سی سیکریٹری جنرل کو شاہ محمود کا خط

سفیر پاکستان نے کشمیر میں زمینی حقائق سے بھی آگاہ کیا۔
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور او آ ئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے راجہ علی اعجاز نے بدھ کو جدہ میں او آئی سی ہیڈ کوارٹر میں اسلامی تعاون تنظیم( او آئی سی) کے سکریٹری جنرل. ڈاکٹر یوسف العثیمین سے ملاقات کی۔ سفیر پاکستان نے سیکرٹری جنرل او آئی سی کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا خط پہنچایا۔
 پاکستان قونصلیٹ جدہ کے قونصلر پریس کے جاری بیان کے مطابق راجہ علی اعجاز نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں زمینی حقائق اور خطے کی پریشان کن صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

سکریٹری جنرل نے  پاکستان اور کشمیریوں کو مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

سکریٹری جنرل نے جموں وکشمیر کے معاملے پر او آئی سی کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔ پاکستان اور کشمیریوں کو مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
سفیر پاکستان نے بھرپور حمایت اور جموں و کشمیر کے معاملے کو اجاگر کرنے پر او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔
سعودی وزیر داخلہ سے ملاقات
 دریں اثنا ءسعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف سے بدھ کو سعودی عرب میں متعین سفیر راجہ علی اعجاز نے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادہ خیال کیا ۔سعودی خبر رساں ادارے ایس پی کے مطابق اس موقع پر نا ئب وزیر داخلہ بھی موجود تھے۔

شیئر: