Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی مصنوعی سیارے سے مسجد نبوی کی پہلی تصویر

یہ گمان کرنا مشکل ہے کہ تصویر کسی منصوعی سیارے سے بنائی گئی ہے ۔
 اماراتی مصنوعی سیارے’خلیفہ سیٹ ‘ نے سال ہجری 1441 کے پہلے دن اسلامی دنیا کو منفرد تحفہ پیش کیا ہے ۔ 
 متحدہ عرب امارات میںتیار کئے جانے والے مصنوعی سیارے کے ذریعے بھیجی جانے والی پہلی مسجد نبوی الشریف کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
 مسجد نبوی الشریف کی تصویر اس قدر کلیئرہے کہ مدینہ منورہ میں رہنے والے اور اس علاقے سے واقف لوگ ان گلی کوچوں کو بھی آسانی سے پہچان سکتے ہیں جہاں انکے روز وشب گزر تے ہیں ۔
 نیوز ویب سبق کے مطابق اماراتی مصنوعی سیارے سے بھیجی جانے والی تصویر کے حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کہ تصویر دیکھ کر یہ گمان کرنا مشکل ہے کہ تصویر کسی منصوعی سیارے سے بنائی گئی ہے ۔ بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ تصویر مصنوعی سیارے سے نہیں بلکہ انتہائی حساس ڈرون کیمرے سے بنائی گئی ہے ۔ 

عید الاضحی کے پہلے دن خلیفہ سیٹ نے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی تصویر بھیجی تھی۔

جو افراد اس تصویر کو ڈرون کیمرے کی کہتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہزاروں میل دور سے اس قدر صاف تصویر کس طرح ممکن ہے ۔ تصویر اس قدر کلیئر ہے کہ اسے دیکھنے والے کےلئے یہ یقین کرنا بہت مشکل ہے کہ یہ مصنوعی سیارے سے اتاری گئی ہے ۔
 دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی سیارے سے اس سے بھی صاف اور عمدہ تصاویرلینا ممکن ہے ۔ سیارے میں جو کیمرے نصب کئے جاتے ہیں ان کے لینز اس قدر حساس ہوتے ہیں کہ وہ ہزاروں میل دور سے بھی انتہائی عمدہ تصویر بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ 
 امارتی میڈیا کے مطابق ’ خلیفہ سیٹ‘ متحدہ عرب امارات کا پہلا مصنوعی سیارہ ہے جسے اماراتی ماہرین نے مکمل طور پر شیخ محمد بن راشد خلائی مرکز میںتیار کیا ۔ اس سیارے کو خلیفہ سیٹ کا نام دیا گیا ہے ۔ اسے 29اکتوبر2018 میں دبئی کے شیخ محمد بن راشد خلائی مرکز سے خلا میں بھیجا گیا تھا ۔ یہ سیارہ جدید ترین کیمرے سے لیس ہے جس کی خاصیت یہ ہے کہ انتہائی صاف اور واضح تصویر اتار سکتا ہے ۔ 
 واضح رہے کہ عید الاضحی کے پہلے دن خلیفہ سیٹ نے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی تصویر بھیجی تھی۔ خلیفہ سیٹ ایسی تصاویر فراہم کرتا ہے جو خلائی ا میج میں اعلی ترین بین الاقوامی معیار کو پورا کرتی ہے۔

خلیفہ سیٹ ایسی تصاویر فراہم کرتا ہے جو خلائی ا میج میں اعلی  بین الاقوامی معیار  ہے۔

مصنوعی سیارہ ’خلیفہ سیٹ ‘ کی خصوصیت
 متحدہ عرب امارات میں تیار کئے جانے والے سیارے کے حوالے سے امارتی جریدے البیان کا کہنا ہے کہ سیارے کی تیاری کا بنیاد مقصد فضا سے اعلی کوالٹی کی تصاویر حاصل کرنا اور انہیں دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے ۔ سیارے میں نصب ٹیلی اسکوپک لینز کیمرے اس قدر حساس ہیں کہ وہ میلوں دور سے اپنے ہدف کی انتہائی باریکی سے عکاسی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ سیارے سے اتاری جانے والی تصاویر کو اسی وقت گراﺅنڈ کنٹرول ٹاور کو ارسال کر دی جاتی ہیں ۔ تصاویر ارسال کرنے کےلئے جو سافٹ وئیر ڈئیزائن کیا گیا ہے اس میں یہ خاصیت رکھی گئی ہے کہ بھیجی جانے والی تصاویر کو اصلی حالت میں کنٹرول روم تک پہنچائے تاکہ تصویر کی گرافک متاثر نہ ہو ۔ 

شیئر: