کراچی میں مون سون کی بارشیں اس بار ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ بارانِ رحمت اس وقت زحمت بن جاتی ہے جب شہر میں بلدیاتی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو۔
ایسا ہی کچھ پیر کے روز کراچی میں دیکھنے کو آیا جب سر شام برسات شروع ہونے سے جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا۔ شام کے وقت شروع ہونے والی بارش کے باعث کراچی کے علاقے کورنگی میں شہری آدھی رات تک ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔
اس صورتحال میں سب سے ذیادہ متاثر ہونے والا علاقہ کورنگی کا تھا جہاں دفتروں سے گھر واپس آنے والے افراد چھ گھنٹے تک کورنگی کی سڑک پر پھنسے رہے اور کوئی بھی ادارہ ان افراد کی امداد کو نہیں پہنچا۔
Eye witness account of September 2, 2019 rain in Karachi and difficulties faced by common Karachiites in the aftermath of that rain – A Thread @Xadeejournalist @junaidmuhammadd @arsched @ZarrarKhuhro @FawadHazan @shazbkhanzdaGEO @KlasraRauf @WaleedTariq89
— Azeem Siddiqui (@aze3msiddiqui) September 3, 2019
شدید بارش میں گاڑیاں بند کرکے یہ مسافر سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو بتاتے رہے کہ وہ کتنی دیر سے اس مصیبت میں گرفتار ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ یہ سوال بھی کرتے رہے کہ اتنا بڑا شہر ہونے کے باوجود کیوں کراچی تیز بارشوں کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے میں ناکام رہا ہے۔
ایسے ہی ایک شہری، فاروق علی بلوچ، کا کہنا تھا کہ ان کو گھر پہنچنے میں چھ گھنٹے لگے۔ ان کے مطابق وہ خوش نصیب تھے کہ اس سفر کے دوران ان کے اہل خانہ ان کے ساتھ نہیں تھے مگر سڑک پر کئی افراد اپنے خاندان کے ساتھ اس مشکل میں پھنسے ہوئے تھے۔
اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کہ وہ پھر بھی جلد گھر پہنچ گئے مگر ان کے محلے کے کئی افراد کی گاڑیاں دیر تک کورنگی کے علاقے میں پھنسی رہی۔
مزید پڑھیں
-
’کیا واقعی وہاں سڑکوں پر پانی نہیں کھڑا ہوتا؟‘Node ID: 427831