ٹیلی کام کمپنی کی پہلی اعلی عہدیدار خاتون
سعودی ٹیلی کام کمپنی ’زین‘ نے شذی بنت مطلب النفیسہ کو ایگزیکٹیو چیئرپرسن مقرر کیا ہے۔ نجی مواصلاتی کمپنی میں اعلی عہدے پر فائز ہونے والی پہلی سعودی خاتون ہیں۔
النفیسہ نے ستمبر 2019ءسے سعودی زین میں افرادی قوت کے ادارے کی ایگزیکٹیو چیئرپرسن کا عہدہ سنبھالا ہے ۔ انہیں افرادی قوت کے شعبے میں 15برس سے زےادہ کا تجربہ حاصل ہے ۔سعودی مواصلات کے شعبے میں اعلی عہدہ پانیوالی یہ پہلی سعودی خاتون ہیں۔
شذی النفیسہ نے کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ سے ہیومن ریسورسز مینجمنٹ میں ڈگری حاصل کی ۔ کانفرنسوں ، کمیٹیوں اور مختلف کورسز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ مختلف اداروں ، کمپنیوں کو مفت مشاورت فراہم کی۔
شذی بنت مطلب النفیس نے سعودی لڑکوں اور لڑکیوں کو روزگار دلانے میں بڑا نام پیدا کیا۔ کئی نجی اور سرکاری شعبوں میں ایڈوائزر کے طور پر بھی کام کیا۔
شذی النفیسہ نے ا پنے تقرر پر زین کے چیئرمین شہزادہ نایف بن سلطان بن محمد بن سعود الکبیر ، ایگزیکٹیو چیئرمین سلطان الدغیثر کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ دونوں سعودی شہریوں کو مواصلاتی شعبے میں عمدہ کارکردگی کے مظاہرے پر مسلسل آگے بڑھا رہے ہیں۔
سبق ویب کے مطابق زین نے 3ماہ کے دوران 3ریکارڈ قائم کئے ہیں۔اپنے قیام کے بعد سے پہلی مرتبہ ششماہی آمدنی کا نیا ریکارڈ بنایاہے۔صارفین کی شکایات دور کرنے اور ان کی زیادہ سے زیادہ خوشنودی حاصل کرکے ’ایزو (آئی ایس او)‘ ایوارڈ حاصل کیا ۔تیسرا ریکارڈ مشرق وسطیٰ میں 5Gنیٹ ورک کے ذریعے پہلے ٹیلیفونک رابطے کی صورت میں قائم کیا۔