Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: ویزا فیس میں رعایت 15ستمبر کو ختم ہوگی

سیاحوں کے 18 برس سے کم عمر بچوں کےلئے فیس نہیں لی جا رہی ۔ 
دبئی میں سیاحتی فیسٹول 15ستمبر کو ختم ہو رہا ہے جس کے ساتھ فیسٹول میں آنے والے سیاحوں کے بچوں کو ویزا فیس میں دی گئی رعایت بھی ختم ہو جائے گی ۔
امارات ٹو ڈے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے15 جولائی 15 ستمبر تک دبئی فیسٹول کا اعلان کیا گیا تھا ۔ اماراتی کابینہ کا فیصلہ تھا کہ دبئی فیسٹول میں آنے والے سیاحوں کے 18 برس سے کم عمر بچوں سے ویزا فیس نہیں لی جائے گی ۔ 
 دبئی سیاحتی کمیٹی کے مطابق مفت ویزا فیس کا اطلاق ویزے کی مدت پر نہیں ہوتا ۔اگر والدین کے ویزے 30 دن کے ہونگے تو بچوں کے ویزے بھی اتنی ہی مدت تک کے لئے جاری کئے جائیں گے ۔ 
 سیاحتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ دبئی آنے والے اس موقع سے فائدہ اٹھا ئیں اور بچوں کے ہمراہ سیاحتی ویزا حاصل کریں تاکہ وہ دبئی فیسٹول میں شرکت کر سکیں ۔ 

سیاحوں کے لئے آن لائن ویزے کی خصوصی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔

کمیٹی کی جانب سے آنے والے سیاحوں کے لئے آن لائن ویزے کی خصوصی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ امارات ائیرلائنز کے دفاتر اور لائسنس یافتہ ٹریول ایجنٹس کے ذریعے ہوٹل بکنگ بھی کرائی جاسکتی ہے ۔ 
اہل خانہ کے ساتھ دبئی فیسٹول میں شرکت کرنے والوں کےلئے’فیملی وزٹ ‘ کا خصوصی براﺅز جاری کیا گیا ہے جہاں اٹھارہ برس سے کم عمر بچوں کا ندراج کرایا جاسکتا ہے ۔
واضح رہے دبئی کے لئے ویزے 2اقسام کے ہیں ۔ پہلی قسم کا ویزا 30 دن کےلئے جاری ہوتا ہے جس کی فیس 200 درہم ہے جبکہ اس میں مزید 2 ماہ کا اضافہ ممکن ہے۔ دوسرے ویزے کے مدت 90 دن کی ہے جس کی فیس 550 درہم ہے۔اس میں 2 ماہ کا مزید اضافہ ممکن ہے، اضافی مدت کےلئے مزید فیس جمع کرانی ہو گی ۔ 
فیسٹول میں جانے کےلئے سیاحوں کے 18 برس سے کم عمر بچوں کےلئے فیس نہیں لی جا رہی ۔ 
 

شیئر: