بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کی نئی فلم ’دی سکائی از پنک‘ کا پریمیئیر رواں ماہ کی 13 تاریخ کو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹول (ٹی آئی ایف ایف) کے دوران ہوگا۔ اس فلم کی دیگر کاسٹ میں فرحان اختر اور زائرہ وسیم بھی شامل ہیں۔
اپنی فلم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پرینکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ فلم ’دی سکائی ایز پنک‘ کے کلائیمکس سین نے ان کے شوہر امریکی سنگر نک جونس کو رلا دیا تھا۔
پرینکا کے مطابق شونالی بوس کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کی شوٹنگ دسمبر 2018 میں ان کی شادی سے چار دن پہلے احتتام پذیر ہوئی اور فلم کی آخری سینز کی شوٹنگ کے دوران نک جونس فلم کے سیٹ آتے رہے۔
یہ فلم موٹیویشنل سپیکر ایشا چودھری کے والدین کی محبت کی کہانی پر مشتمل ہے۔ ایشا کو پھیپھڑوں کی بیماری تشخیص ہوئی تھی۔
پرینکا کا ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے پیپلز اسٹوڈیو میں انڈین خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا ’میں شادی سے چار دن پہلے تک ’دے سکائی از پنک‘ کی شوٹنک میں مصروف تھی اور نک بھی ساتھ سیٹ میں ہوتا تھا۔اور ہم سیٹ پر ہی اپنی شادی کی تیاریاں بھی کر رہے تھے اور میرے کو پروڈیوسر اور شونالی انتہائی تعاون کر رہے تھے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ میری شادی سے پہلے فلم کی آخری سین ہم شوٹ کر رہے تھے جس نے نک کو بہت زیادہ جذباتی کر دیا۔
پرینکا نے کہا کہ فلم کے ڈائریکٹر شونالی بوس نے انہیں بتایا کہ ہم نے نک سے کہا تھا کہ وہ شوٹنگ کے آخر میں سیٹ پر آجائیں اور ہم ان کے لیے شیمپئین اور کیک وعیرہ کا بندوبست کیا تھا، لیکن نک کچھ پہلے آگیا اور ہم اندھیرے میں تھے اور پرینکا ایک بہت ہی جذباتی سین کر رہی تھی۔ اس دوران انہوں نے ایک آہٹ سنی اور نک ان کے (شونالی بوس) کے سامنے کھڑا تھا اور وہ رو رہا تھا۔‘
پرینکا نے کہا سین کے بعد شونالی بوس نے انہیں بتایا کہ آپ نے اپنے شوہر کو رلادیا۔ شونالی بوس نے کہا کہ یہ بہت ہی زبردست سین تھا۔
مزید پڑھیں
-
اپ سائڈ ڈاؤن لائف: بالی وڈ کی نادان لڑکی کون ہے؟Node ID: 430696