Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب ایک کروڑ بیرل تیل نکالے گا

اوپک پلس کے رکن ممالک4دسمبر تک تیل پیداوار میں سابقہ کمی برقرار رکھنے پر متفق ہو گئے
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب اکتوبر سے یومیہ 9.890ملین بیرل پٹرول نکالے گا۔
وہ جمعرات کو ابوظبی میں منعقدہ عالمی توانائی کانفرنس میںصحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔
سعودی میڈیا کے مطابق وزیر توانائی نے کہا کہ تیل پیداوار میں بھاری کمی کے موضوع پر بحث اوپک کے آئندہ اجلاس میں ہو گی۔
سعودی وزیر توانائی نے زوردیکر کہا کہ تیل پیدا کرنیوالے تمام ممالک کو پیداواری کوٹے کی پابندی کرنا ہو گی ۔سعودی عرب سالِ رواں کے اختتام تک تیل پیداوار ایک کروڑ بیرل سے کم رکھنے کیلئے تیار ہے ۔ سعودی عرب یومیہ 70لاکھ بیرل تیل برآمد کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

سعودی عرب اور کویت مشترکہ آئل فیلڈ کے مسائل حل کرنے کےلیے پر عزم ہیں

وزیر توانائی نے بتایا کہ سعودی عرب نے سالِ رواں کے آغاز سے لیکر اگست تک تیل پیداوار میں کمی کے فیصلے کی 100فیصد پابندی کی ۔2019ء کے اختتام تک منڈی پر نظر رکھیں گے ۔یہ پتہ لگائیں گے کہ تیل مارکیٹ کو پیداوار میں مزید کمی کی ضرورت ہے یا نہیں ۔ اس حوالے سے دسمبر کے اجلاس میں فیصلہ ہوگا۔
سعودی وزیر توانائی نے بتایا کہ کویت کے ساتھ مشترکہ آئل فیلڈ سے تیل نکالنے کی بابت مذاکرات مثبت رہے ۔دونوں ملکوں کے قائدین مشترکہ آئل فیلڈ کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں پر عزم ہیں ۔سعودی عرب اور کویت نے 4برس پہلے مشترکہ آئل فیلڈ سے تیل کی پیداوار بند کر رکھی ہے ۔
اوپک پلس نے جمعرات کو ابوظبی اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ رکن ممالک تیل پیداوار کے کوٹے میں کمی کی پابندی کر رہے ہیں اور4دسمبر تک تیل منڈی کے استحکام کی خاطر پیداوار میں مقررہ کمی برقرار رکھنے پر متفق ہو گئے ہیں۔

شیئر: