ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب کے امن واستحکام میں تعاون کرے گا
ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلیفونک رابطہ کرکے یقین دلایا کہ ان کا ملک سعودی عرب کے امن واستحکام میں ہر طرح سے تعاون کرے گا۔
تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ حملے نہ صرف سعودی عرب بلکہ عالمی معیشت کے لئے خطرناک ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی ابقیق کمشنری میں تیل کے دو پلانٹس پر ڈرون حملے کیے گئے۔ حملوں سے پلانٹس میں آگ لگ گئی جس پر قابو پا لیا گیا ۔
حوثی باغیوں ایک بیان میں ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ حوثیوں کے ترجمان نے بتایا ہے کہ انہوں نے 10 ڈرونز کے ساتھ آئل پلانٹس پر حملے کیے تھے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ سعودی عرب دہشت گرد حملوں سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔