Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القطیف میں قومی دن پر 400 موٹر سائیکلوں کی ریلی

ریلی کا گزر جہاں جہاں سے ہوگا وہاں فنکار قومی رقص پیش کریں گے۔ فوٹو: سبق
سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر القطیف شہر میں 400 موٹر سائیکل سوار ریلی نکالیں گے۔ ریلی میں شریک موٹر سائیکل سوار ملک کے مختلف شہروں سے شرکت کریں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریلی کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ پیر کے دن کورنیش الناصرہ سے ریلی کا آغاز ہوگا۔
ریلی  القطیف شہر سے ہوتی ہوئی عنک اور سیہات جائے گی بعد ازاں اس کا اختتام کورنیش دارین پر ہوگا جہاں شہر کی سب سے بڑی تقریب منعقد ہورہی ہے۔

ریلی القطیف سے ہوئی عنک اور سیہات جائے گی، اس کا اختتام کورنیش دارین پر ہوگا۔ فوٹو: خلیج دانہ

انتظامیہ نے کہا ہے کہ ریلی کا گزر جہاں جہاں سے ہوگا وہاں جگہ جگہ مختلف فنکار قومی رقص پیش کریں گے۔ بچوں کے لیے مختلف سرگرمیاں منعقد ہوں گی جبکہ فیملیز کے لیے بھی پروگرام رکھے جائیں گے۔
 اسی طرح قطیف میونسپلٹی کورنیش کے قریب ریجن کا سب سے بڑا قومی پرچم بلند کرے گی۔
میونسپلٹی کے سربراہ انجینیئر محمد عبدالمحسن الحسینی نے بتایا کہ قومی پرچم سیہات کے ساحل پر لہرایا جائے گا۔
 

شیئر: