سعودی عرب کے 89 ویں قومی دن کے حوالے سے سعودی مہم جو نوجوان محمد راضی العنزی نے موٹر سائیکل پر 31 ممالک کے سفر کو ’ وطن کی خوشی‘ کا عنوان دیا ہے ۔
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے محمد راضی العنزی نے کہا’ اپنے انداز میں قومی دن کی خوشی منانا چاہتا تھا۔ اس لیے موٹر سائیکل پر مختلف ممالک کے سفر کا آغاز کیا ‘۔
یا د رہے کہ محمد راضی العنزی نے گزشتہ برس قومی دن کو منفرد انداز سے منانے کے لیے موٹر سائیکل پر 16 ممالک کا سفر کیا تھا ۔
سعودی نوجوان نے اس سال اپنے سفر کا آغاز عید الاضحی کے فوری بعد کیا ۔ 23 ستمبر کو فرانس میں سعودی سفارت خانے پر اپنے سفر کا اختتام کیا ۔
سفر کے اہداف کے حوالے سے محمد راضی العنزی کاکہنا تھا کہ’بنیادی مقصد وطن عزیز سے اظہار محبت کے علاوہ بھائی چارے اور اخوت کے پیغام کو پھیلانا اور اسے دوسرے ممالک کے لوگوں تک پہنچانا تھا ۔ سا تھ ہی یہ کوشش بھی رہی کہ مختلف ممالک کے لوگوں کو اپنے وطن کے بارے میں بتاﺅں۔ انہیں یہ بتایا کہ کس طرح وطن عزیز کے حوالے سے خوشی مناتے ہیں ۔
العنزی نے مزید کہاکہ میری یہ چھوٹی سی کاوش تھی جسے میں خادم حرمین شریفین ، ولی عہد مملکت اور سعودی عوام کی خدمت میں پیش کرتا ہوں۔
سعودی مہم جو نوجوان کا کہنا تھا کہ اپنے سفر کے دوران ایک چیز نے مجھے سب سے زیادہ متوجہ کیا وہ یہ کہ جہاں جہاں میں گیا وہاں کے لوگ مجھے سے ولی عہد کی تصاویر طلب کرتے تھے ۔ اکثر لوگوں نے مجھے سے مملکت کے وژن کے بار ے میں بھی سوالات کیے ۔
العنزی کے مطابق سفر کے دوران خاص مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا تاہم روس کا موسم قدرے سرد تھا۔