Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ہم ایوارڈز‘: پہلی مرتبہ تقریب امریکہ میں

چھٹے ہم ایوارڈز میں فواد خان ماہرہ خان کو ایوارڈز دے رہے ہیں۔ فوٹو: ہم نیٹ ورک
پاکستان میں ٹیلیویژن کے سب سے بڑے ایوارڈ شو ’ساتویں ہم ایوارڈز‘ کی تقریب پہلی مرتبہ امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں منعقد ہونے جا رہی ہے۔
آسڑیلین ٹی وی چینل اے بی سی کے مطابق ہم نیٹ ورک کے سی ای او دورید قریشی نے کہا ہے کہ ’ان ایوارڈز کے بارے میں نارتھ امریکہ کی گرمجوشی دیکھ کر ہمیں خوشگوار حیرانی ہوئی ہے۔‘
ہم نیٹ ورک پاکستان کا انٹرٹینمنٹ چینل ہے اور اس کے بعض شوز بہت مقبول ہیں۔
ہیوسٹن میں ایوارڈز کی تقریب این آر جی ایرینا میں ہو گی جس میں بہترین مرد اداکار، بہترین خاتون اداکارہ اور بہترین ڈرامہ سیریل کے ایوارڈز دیے جائیں گے۔

پاکستانی شوبز کی تمام اہم شخصیات اس تقریب کا حصہ ہوں گی۔ فوٹو: ہم نیٹ ورک

پاکستان میں شوبز کی تمام مقبول شخصیات اس تقریب کا حصہ ہوں گی اور اس ایونٹ میں پاکستان کی ثقافت جھلک بھی دکھائی دے گی۔
ہم نیٹ ورک کی بانی اور صدر سلطانہ صدیقی نے کہا ہے کہ ’ہر کوئی کہتا ہے کہ ہیوسٹن منی پاکستان ہے کیونکہ یہاں بہت سے پاکستانی رہتے ہیں۔‘
ہیوسٹن شہر کے ساتھ واقع ہل کروفٹ میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہے اور انہوں ہیوسٹن کو منتخب کرنے میں مدد کی۔
یہ تقریب ہفتے کو امریکی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے ہوگی جس کی ٹکٹ 199 سے 750 امریکی ڈالرز ہوگی۔
شوبز کی خبروں کے لیے ’’اردو نیوز شوبز‘‘ جوائن کریں

شیئر: