نجی گاڑیوں کے لائسنس کی تجدید کی سالانہ فیس ایک سو ریال ریال ہے (فوٹو: عاجل)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ نجی گاڑیوں کے لائسنس جسے عرف عام میں ’’استمارہ‘‘ کہا جاتا ہے کی تجدید کی سالانہ فیس ایک سو ریال ہے۔ گم ہونے یا خراب ہونے کی صورت میں نیا لائسنس بنوانے پر بھی سو ریال فی سال فیس لی جائے گی جبکہ گاڑی کی ملکیت منتقل ہونے پر 150 ریال فیس وصول کی جائے گی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے مختلف قسم کی گاڑیوں کے لائسنس (استمارہ) کی فیسیں واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ نقل وحمل کے لئے استعمال ہونے والی گاڑیوں کے لائسنس کی سالانہ فیس 200 ریال ہے، گم ہونے یا خراب ہونے صورت میں متبادل لائسنس نکلوانے پر ایک سو ریال جبکہ ملکیت کی منتقلی پر 150 ریال فیس ہوگی۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ویگنوں کے لائسنس کی تجدید پر 200 ریال سالانہ وصول کئے جائیں گے۔ گم ہونے یا خراب ہونے پر متبادل لائسنس نکلوانے کی فیس سو ریال جبکہ ملکیت کی منتقلی پر 300 ریال فیس ہوگی۔
اسی طرح بس کے لائسنس کی سالانہ فیس کے بارے میں محکمہ ٹریفک نے واضح کیا کہ اس کی تجدید 400 ریال، گم ہونے یا خراب ہونے پر متبادل لائسنس نکلوانے کی فیس سو ریال جبکہ 300 ریال ملکیت کی منتقلی پر لئے جائیں گے۔