پاکستان میں وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک بار پھر جرائم بڑھ رہے ہیں۔
کراچی میں پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکن آصف ہارون کی ہلاکت پر ٹویٹ کرتے ہوئے علی حیدر زیدی نے لکھا کہ وہ بڑھتے جرائم کا معاملہ کابینہ کے اگلے اجلاس میں اٹھائیں گے اور وزیراعظم عمران خان سے درخواست کریں گے کہ وہ امن کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن وسائل کو استعمال میں لائیں۔
’کراچی کے مسئلہ پر توجہ دیے بغیر پاکستان کو آگے لے کر جانا ممکن نہیں۔‘
The culprits will be apprehended.
Crime is on the rise again in KHI. I will take this up in the next cabinet meeting & request PM @ImranKhanPTI to deploy all resources to maintain peace. Without addressing the issues of KHI, it is impossible to take Pakistan forward.— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) October 5, 2019
واضح رہے کہ سنیچر کو کراچی میں پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکن آصف ہارون چکلی کو عائشہ منزل کے قریب نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آصف ہارون شہر کے مسائل پر آواز اٹھاتے تھے اور پارٹی کے سرگرم کارکن تھے۔
تحریک انصاف صوبہ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا ایک ویڈیو بیان میں کہنا تھا ’اس علاقے میں یہ ایک سلسلہ ہے کہ جو آگے بڑھا ہے اس کو قتل کیا گیا ہے۔‘
کچرے کے اوپر ایک اور جان چلی گئی، افسوسناک واقعہ ہے مذمت کرتے ہیں۔ سندھ حکومت کے انڈر ہے پولیس، ہمیں رزلٹ اور قاتل چاہیے!!
شہر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔ ہمارے اہم کارکن کو آج شہید کیا گیا ۔ رکن سندھ اسمبلی و صدر پی ٹی آئی سندھ @HaleemAdil pic.twitter.com/ZxqEjWOVDR
— PTI Karachi Official (@PTI_KHI) October 5, 2019
انہوں نے مزید کہا ’یہ شہر کے امن کو خراب کرنے کی ایک بہت بڑی سازش ہو سکتی ہے۔ میں کہنا چاہوں گا کہ کچرے کے مسئلے پر جان بھی چلی گئی ہے۔‘
Not only in Karachi but also Islamabad. Never seen such high number of street crimes and robberies
— Shahid Malik (@mshahidmalik_) October 5, 2019