Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلا رفال جنگی طیارہ انڈیا کے حوالے

جنگی طیارہ ملنے کے بعد انڈین وزیر خارجہ نے اس پر 'شستر پوجا' کی۔ ٹویٹر
انڈیا نے فرانس سے 36 رفال طیاروں میں سے پہلا طیارہ وصول کر لیا ہے۔
انڈیا نے 2016 میں فرانس سے 36 رفال طیارے خریدنے کی کئی بلین ڈالرز پر مشتمل ڈیل کی تھی۔ مگر فرانس سے رفال طیاروں کی ڈیلیوری ڈیل میں مبینہ کرپشن کے الزامات کی وجہ تاخیر کا شکار ہو گئی تھی۔
منگل کو انڈیا کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور ان کے فرانسیسی ہم منصب فلورنس پارلی نے فرانس میں ڈیسالٹ ایوی ایشن فیکٹری میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی جہاں پہلا رفال طیارہ انڈیا کے حوالے کیا گیا۔
انڈیا کے جھنڈے سے سجائے گئے رفال طیارے کے ساتھ کھڑے ہو کر انڈین وزیر دفاع نے منگل کو انڈیا کی مسلح افواج کے لیے تاریحی دن قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رفال طیارے انڈین ایئر فورس کی طاقت میں اضافہ کریں گے۔

حکمران جماعت کی حریف کانگریس نے ڈیل میں کرپشن کے الزامات لگائے تھے۔ فوٹو: ٹویٹر

انڈیا کی اس سال فروری میں پاکستان کے ساتھ کشمیر میں ہوائی جھڑپ ہوئی تھی۔ انڈیا اپنے پرانے فضائی بیڑے جس میں جیگوار، میراج 2000، سخوئی 30 اور مگ 27 اور 21 جیٹ طیارے شامل ہیں کو جدید طیاروں سے تبدیل کر رہا ہے۔
انڈیا نے 2016 میں فرانس سے 36 رفال طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا لیکن طیاروں کی ڈیلیوری میں ڈیل میں کرپشن کے الزامات کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔ انڈیا کے حکمران جماعت کی حریف کانگریس نے ڈیل میں کرپشن کے الزامات لگائے تھے۔
ان الزامات کے جواب میں وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس پر ملک کی سکیورٹی کو کمزور کرنے کے جوابی الزامات لگائے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ فروری میں پاکستان کے ساتھ کشمیر میں ہونے والی ہوائی جھڑپ کے وقت اگر انڈیا کے پاس رفال طیارے ہوتے تو یہ لڑائی فیصلہ کن ثابت ہوتی۔

’آج پیرس میں ملنے والا رافیل طیارہ اگلے دو تین سال انڈیا نہیں آئے گا۔‘ فوٹو: ٹویٹر

اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین بھی ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
یہ خبر ملنے کے بعد ایک ٹویٹر صارف مرزا اظہر نے لکھا کہ ’دیکھتے ہیں کہ انڈیا کے غیر پیشہ وارانہ پائلٹ ان رافیل طیاروں کو کب گرانا شروع کرتے ہیں۔‘
ایک انڈین صارف آنند بید نے راج ناتھ سنگھ کی شستر پوجا کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے تمام انڈینز کو مبارک باد پیش کی اور لکھا کہ ’تمام انڈین شہریوں کو لگ رہا ہے کہ رافیل انہوں نے خریدا ہے۔ یہ ہماری رقم ہے جس سے ہم نے یہ طیارہ خریدہ ہے۔ یہ دشمنوں سے ہماری حفاظت کرے گا۔‘
سونالی رناڈے نامی ایک خاتون صارف نے کہا کہ ’مذاحیہ بات یہ ہے کہ انڈیا کو آج پیرس میں ملنے والا رافیل طیارہ اگلے دو تین سال انڈیا نہیں آئے گا۔‘
 

شیئر: