دنیا کو فتح کرنے اور موسیقی سے متحد کرنے کی کوشش میں مصروف جنوبی کوریا کے میوزک سٹارز ’بی ٹی ایس‘ نے ریاض کے کنگ فہد انٹرنیشنل سٹیڈیم میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔
کنگ فہد سٹیڈیم میں پرجوش مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے کنسرٹ کے اعلان کے ساتھ ہی اس میں شرکت کی تیاری شروع کردی تھی۔ مداحوں نےخصوصی بینر، لائٹس اور اسٹیکرز تیار کروائے تھے۔
ریاض کے کنسرٹ میں مملکت بھر سے بی ٹی ایس کے مداح (جنہیں آرمی کا نام دیا جاتا ہے) پہنچے ہوئے تھے۔
کنسرٹ کے دوران ’بی ٹی ایس ان ریاض‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔
کنسرٹ کو لائیو دکھانے کا اہتتمام بھی کیا گیا تھا اور سٹیڈیم میں بھی بڑی اسکرینیں نصب تھیں۔
BTS #BTSinRiyadhLive #BTSRiyadh #BTSinSaudiArabia
Thank you! @Amirah_Alrefai pic.twitter.com/EfeWFQ9gzp— Sri Lanka Global (@srilankaglobal) October 12, 2019
بی ٹی ایس نے مائیک ڈراپ، سو واٹ، ناٹ ٹو ڈے اور دیگر مقبول گانے سنا کر اپنے مداحوں سے بھر پور دا د وصول کی۔
میوزک بینڈ نے عربی زبان میں اپنے سعودی مداحوں کا شکریہ ادا کیا جس کا پر جوش خیر مقدم کیا گیا۔
کنسٹر ٹ کے دوران ’بی ٹی ایس‘ نے اپنے ایک ساتھی کی سالگرہ بھی منائی اور عربی زبان میں انہیں وِش کیا۔
بی ٹی ایس نے کنسرٹ کے اختتام پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب آکر بہت اچھا لگا۔
’مداحوں کے جوش وخروش نے بہت متاثر کیا۔ اپنی آرمی (مداحوں) کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘
بی ٹی ایس نے جاتے جاتے دوبارہ سعودی عرب آنے کا وعدہ کیا۔
کنسرٹ کے اختتام پر رنگا رنگ آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
I never thought this day would come, but my dream came true after 5-6 years of being a fan, thank you for making my day I hope to see you again
#BTSinRiyadh pic.twitter.com/PW0CuhNkgH
— شففتت بتس ولازم الكل يعرف (@taexu) October 12, 2019
یاد رہے کہ جنوبی کوریا کا میوزک بینڈ ’بی ٹی ایس‘ غیر معمولی موسیقی کے لیے جانا جاتا ہے۔ بی ٹی ایس نے اپنی مستقل محنت سے پاپ میوزک انڈسٹری میں نئے معیار قائم کیے۔
قبل ازیں پاپ میوزک سٹارز ریاض پہنچے تو ایئر پورٹ پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ائیر پورٹ سے بی ٹی ایس سٹارز کو خصوصی سیکیورٹی میں لے جایا گیا۔ مداحوں نے ایئر پورٹ پر استقبال اور وہاں سے روانگی کی وڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
سوشل میڈیا پر ’ویلکم بی ٹی ایس سعودی عرب‘ اور ’ریاض ویلکم بی ٹی ایس‘ کا ٹرینڈ وائرل رہا۔
