برطانیہ کا شاہی جوڑا آج صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے دورے پر ہے۔ پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن نے لاہور میں مختلف حکام سے ملاقاتیں کیں اور بادشاہی مسجد، یتیم اور لاوارث بچوں کی تنظیم ایس او ایس ولیج اور کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا۔
شاہی جوڑا کل بدھ کو پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے قدرتی حسن سے مالا مال ضلع چترال کا دورہ کیا تھا۔
برطانوں شاہی جوڑے کو مسجد کی تاریخ کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
شاہی مسجد کے دورے پر سرکاری حکام شاہی جوڑے کے ہمراہ رہیں۔
کرکٹ اکیڈمی میں شاہی جوڑے سے ملاقات کے لیے خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی بھی موجود تھیں۔
ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن نے خود بھی بیٹنگ کی۔
شاہی جوڑے نے کرکٹ اکیڈمی کے دورے کے موقع پر موجود بچوں کے ساتھ گفتگو بھی کی اور ان سے کرکٹ کے بارے میں سوالات بھی کیے۔
کرکٹ اکیڈمی کے دورے سے پہلے شاہی جوڑے نے یتیموں اور لاوارث بچوں کی تنظیم ایس ای ایس ویلیج کا دورہ کیا۔
شاہی جوڑے نے خود بھی بچوں کو کہانیاں سنائی اور ان سے ان کے پسندیدہ مضامین کے بارے میں بھی جانا۔
لاہور کے لیے شاہی جوڑے نے اپنے ہی رائل جہاز میں سفر کیا۔
لاہور پہنچنے پر صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوھدری سرور نے ان کا استقبال کیا۔
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ میں شامل ہوں