Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 خلیجی ملکوں کے پاس 288.2 ارب ڈالر کے امریکی بانڈز

سب سے زیادہ امریکی بانڈز خریدنے والا ملک سعودی عرب ہے
خلیجی ممالک قومی آمدنی کا اہم حصہ منافع بخش اسکیموں میں لگانے کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں۔ ماہرین اقتصاد کے مطابق امریکی بانڈز میں سرمایہ کاری بھی اسی پالیسی کا تسلسل ہے۔
 سعودی عرب کے اخبار الاقتصادیہ کے مطابق خلیجی ممالک 288.2 ارب ڈالر مالیت کے امریکی بانڈز خریدے ہوئے ہیں۔ ان میں 64 فیصد سعودی عرب کے پاس ہیں۔
اگست 2019 کے اختتام پر امریکی بانڈز میں خلیجی ممالک کی سرمایہ کاری میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا۔ خلیجی ممالک نے 3.9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔اس سے قبل وہ 288.2 ارب ڈالر سے امریکی بانڈز خریدے ہوئے تھے مجموعی رقم 288.2 ارب ڈالر بن گئی۔

خلیجی ممالک قومی آمدنی کا اہم حصہ منافع بخش اسکیموں میں لگانے کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں۔

الاقتصادیہ کے تجزیہ نگاروں کا کہناہے کہ خلیجی ممالک میں سب سے زیادہ امریکی بانڈز خریدنے والا ملک سعودی عرب ہے۔اس کا حصہ 63.8 فیصد ہے۔ متحدہ عرب امارات دوسرے نمبر پر ہے جو 49.4 ارب ڈالر کے بانڈز خریدے ہوئے ہے۔اس کا تناسب 17.1 فیصد ہے۔
کویت کا نمبر تیسرا ہے جو 44.1 ارب ڈالر کے امریکی بانڈز حاصل کئے ہوئے ہے۔ اسکا تناسب 15.3 فیصد ہے۔ چوتھا نمبر عمان کا ہے جو 8.8 ارب ڈالر کے امریکی بانڈز خریدے ہوئے ہے۔ اسکا حصہ 3 فیصد ہے۔ قطر 5 ویں نمبر پر ہے جو 1.9 ارب ڈالر کے امریکی بانڈز کا مالک ہے اس کا تناسب 0.6 فیصد ہے۔ چھٹا نمبر بحرین کا ہے جو 314 ملین ڈالر امریکی بانڈز میں لگائے ہوئے ہے۔ اسکا تناسب 0.1 فیصد ہے۔
امریکی بانڈز خریدنے والے ممالک میں عالمی سطح پر سعودی عرب کا نمبر اگست 2019 ءکے آخر میں 12واں ہوگیا ہے۔
امریکی بانڈزکی خرید میں سعودی عرب کا سالانہ بیلنس 8.4 فیصد کے تناسب سے بڑھا ہے۔ مملکت نے 14.3 ارب ڈالر مالیت کے امریکی بانڈز خریدے ہیں۔

شیئر: