مقیم غیر ملکی اور سعودی شہری ابشر کے ذریعے ویزا نکال سکیں گےفائل فوٹو
سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی ایک عرصے سے یہ خواب دیکھ رہے تھے کہ کسی طرح وہ اپنے رشتے داروں کو اپنے طور پر حج پر بلائیں، ان کی میزبانی اور ان کی خدمت کریں۔
اخبار 24 کے مطابق حج و عمرہ قومی کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین عبداللہ قاضی نےاعلان کیا ہے کہ ’مقیم غیر ملکی اور سعودی شہری ابشر کے ذریعے حج ویزا نکال سکیں گے۔‘
’بہت جلد اس پر عمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔ اس ویزے کی خصوصیت یہ ہوگی کہ حج ویزاجاری کرنے والا حج پر آنے والے کا میزبان ہوگا۔‘