Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثر

انٹرنیٹ سروس ملک کے مختلف حصوں میں متاثر ہوئی ہے۔ فوٹو: ان سپلیش
سمندر میں بچھی ہوئی انٹرنیٹ کی تاروں میں خرابی کے باعث پورے پاکستان میں انٹرنیٹ کی سروس جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’ہم افسوس کے ساتھ اطلاع دے رہے ہیں کہ زیر آب بین الاقوامی تاروں میں خرابی کی وجہ سے پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں۔
پی ٹی سی ایل نے مزید کہا ہے کہ ان کی تکنیکی ٹیمیں خرابی دور کرنے اور انٹرنیٹ سروسز کی پوری طرح بحالی کے لیے کام کر رہی ہیں۔ ’اگر آپ کو کسی تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو اس پر ہم معذرت خواہ ہیں۔‘
دوسری طرف پاکستان میں ٹوئٹر پر پی ٹی سی ایل کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا جہاں صارفین ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں کہ انٹرنیٹ کو کیا ہوا ہے؟
ڈاکٹر نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’پی ٹی سی ایل تو پی ٹی سی ایل، موبائل ڈیٹا بھی نہیں چل رہا۔‘
سعدی نام کے ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے پوچھا کہ ’کیا کسی کو انٹرنیٹ کی سپیڈ کا مسئلہ درپیش ہے؟‘
پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) نے ٹویٹ کی کہ ’زیر آب انٹرنیٹ تاروں میں خرابی کی وجہ سے ملک بھر میں پی آئی اے کا چیک ان سسٹم بھی متاثر ہوا ہے۔ ہم بیک اب سسٹم اور مینوئل طریقہ اپنا رہے ہیں۔ ہمیں چیک ان میں تاخیر کی وجہ سے اپنے مسافروں کو ہونے والی تکلیف کا افسوس ہے۔‘
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ میں شامل ہوں

شیئر: