Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ 2030 تک سالانہ دس کروڑ سیاح آئیں گے‘

’ ریڈ سی پروجیکٹ کی تکمیل پر سعودی عرب میں سیاحت کے دروازے کھل جائیں گے‘ (فوٹو اے ایف پی)
ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی کے سربراہ جون بیگو نے کہا ہے کہ 2030 تک سعودی عرب میں سالانہ دس کروڑ سیاح آئیں گے جن کی خدمت پر ایک ملین سے زیادہ کارکنان مامور ہوں گے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق فیوچر انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب کے 22 جزیروں میں جدید طرز کے 50 ہوٹل تعمیر کر رہے ہیں۔ 
واضح رہے کہ بحر احمر منصوبے کے پہلے مرحلے کا افتتاح 2022ء میں ہوگا جس کے تحت 5 جزیروں اور دو ساحلی مقامات پر ہوٹل بنائے جائیں گے۔
یہ منصوبہ 2030 میں مکمل ہوگا۔ 5 جزیرے منصوبے میں غیر معمولی طور پر اہم ہیں، ان میں الشیبارہ اور الشریرہ بڑے جزیرے ہیں جن کا کل رقبہ 6 مربع کلو میٹر ہے۔ دیگر تین جزیرے چھوٹے ہیں ان میں سے ہر ایک کا رقبہ ایک مربع کلو میٹر سے کچھ ہی زیادہ ہوگا۔
فیوچر انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے جون بیگو نے بتایا کہ ریڈ سی پروجیکٹ کی تکمیل پر سعودی عرب میں سیاحت کے دروازے کھل جائیں گے۔ اتنی بڑی تعداد میں آنے والے سیاحوں کے لیے ہمیں ماہرین کی ایک فوج کو تربیت دینا ہوگا۔ 
انہوں نے کہا ہے کہ ریڈ سی پروجیکٹ میں 2020 کے اختتام تک ہم پہلے سیاحتی وفد کے استقبال کے لیے تیار ہوں گے۔ 
جون بیگو کا کہنا تھا کہ سعودیوں کا جذبہ ریڈ سی پروجیکٹ کو بہت جلد ممکن بنا دے گا۔ 
  • اپ ڈیٹ رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: