Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ریاض سیزن: خواتین ریسلر کا تاریخی مقابلہ

خواتین کا مقابلہ تاریخی لحاظ سے انتہائی شاندار اور یادگار ہوگا۔ فوٹو۔ عرب نیوز
ریاض کے کنگ فہد اسٹیڈیم میں تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کراﺅن جیول مقابلوں کے سلسلے میں دو خواتین مدمقابل ہوں گی۔ یہ مقابلہ کینیڈا کی ریسلر نتالیا اور امریکی ریسلر لاسی ایونز کے مابین ہو گا۔
دونوں خواتین ریسلرز نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دنیا ایک منفرد مقابلہ دیکھے گی جس کے لئے ہم دونوں تیار ہیں۔
لاسی ایونز نے بھی اس مقابلے کے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خواب میں بھی نہیں دیکھا تھا کہ ریاض میں کشتی کا مقابلہ کروں گی ۔میں اس مقابلے میں تاریخی کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہوں۔ 

دونوں خواتین کے مابین مقابلے میں لاسی ایونز اپنی حریف نتالیا کو شکست دے چکی ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق مقابلوں سے قبل پریس کانفرنس کے دوران عالمی شہرت یافتہ ریسلر ٹرپل ایچ نے کہا ہے کہ دونوں خواتین کا مقابلہ تاریخی لحاظ سے انتہائی شاندار اور یادگار ہوگا۔ 
سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی ریسلنگ کا اہتمام کنگ فہد سٹیڈیم میں کیا گیا ہے۔اس سے قبل دونوں خواتین کے مابین مقابلے میں لاسی ایونز اپنی حریف نتالیا کو شکست دے چکی ہیں۔
ڈبلیوڈبلیو ای کے مطابق ایونٹ میں سابق باکسنگ چیمپیئن ٹائسن فیوری اور بران سٹرو مین بھی مدمقابل ہوں گے۔رومن رینز ، بروک لیزنر اور کین ویلسکوزبھی ان مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

رومن رینز ، بروک لیزنر اور کین ویلسکوزبھی ان مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

یونیورسل چیمپیئن شپ کے لیے سیتھ رولینز اور برے وائٹ کے مابین مقابلہ ہوگا۔باکسنگ کی دنیا کے نامور ریسلر ہوک ہوگن ، رک فلیئراور رینڈی اورٹن بھی اس شاندار اور تاریخی مقابلوں میں اپنے چاہنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
سعودی ریسلر منصور بھی ان تاریخی مقابلوں کا حصہ ہیں، اس موقع پر منصور نے کہا کہ میں اپنے چاہنے والوں کو مایوس نہیں کروں گا۔
ڈبلیو ڈبلیو ای کے کراﺅن جیول مقابلوں میں خواتین کی ریسلنگ "ریاض سیزن" کے سلسلے میں منعقد کرائی جا رہی ہے۔
یہ سلسلہ 15 دسمبر تک جاری رہے گا جس میں مختلف قسم کے آرٹس، کھیل، تھیٹر، میوزک کنسرٹس اور فیشن شوز اور ثقافتی پروگرام عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

شیئر: