منیلا ..... مِس یونیورس کا اعزاز فرانس سے تعلق رکھنے والی24 سالہ ڈینٹسٹ ایرس میٹینیریا نے اپنے نام کرلیا۔ ایرس میٹینیریا کو دنیا بھر کی 85 حسین ترین خواتین کے مقابلے میں فاتح قرار دیاگیا۔ منیلا میں ہونے والے مقابلے میں دوسری پوزیشن مس ہیٹی جبکہ تیسری مس کولمبیا نے حاصل کی۔ مس یونیورس ایرس میٹینیریا نے کہا کہ اس اعزاز پاکو حیران ہوں، یقین نہیں آرہا کہ یہ میرے نام ہوگیا ، بہت فخر محسوس ہورہا ہے۔ اس سے پہلے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ مس یونیورس کا خطاب حاصل کیا تو دانتوں کی صفائی ستھرائی اور صحت کے حوالے سے کام کروں گی۔