Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کتے کو گھر سے نہیں نکالوں گی‘، لڑکی نے خودکشی کرلی

کیا ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی اپنے جانور کے لئے اپنی جان کی بازی ہار جائے؟ فوٹو: اے ایف پی
دنیا میں پالتو جانوروں سے پیار کرنے والوں کی کمی نہیں ہے۔ ہر کوئی اپنے پالتو جانورکی زیادہ سے زیادہ دیکھ بھال کرنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن کیا ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی اپنے جانور کے لئے اپنی جان کی بازی ہار جائے؟
انڈیا کی ریاست تامل ناڈو میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک نوجوان لڑکی اس بات پر خود کشی کر لی کہ اس کے ہمسایوں نے کہا تھا کہ وہ اپنے کتے کو گھر سے نکال دے۔
خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق کویتا نامی یہ لڑکی ایک دفتر میں کام کرتی تھی اور اس نے گذشتہ دو برس سے ’سیزر‘ نام کا کتا پال رکھا تھا جس کے ساتھ اسے بہت لگاؤ تھا۔ تاہم اس کے ہمسایوں کو کتے کا دن رات بھونکنا پسند نہیں تھا اور وہ اکثر لڑکی والد کو شکایت کرتے رہتے تھے۔
دو روز قبل شدید بارش ہوئی اور اس کے ساتھ بجلی کے کڑکنے کی آوازیں بھی آ رہی تھیں جس سے کتا گھبرا گیا اور اس نے بھونکنا شروع کر دیا۔

ہمسایوں کو کتے کا دن رات بھونکنا پسند نہیں تھا. فوٹو: اے ایف پی

ہمسایوں نے لڑکی کے والد کو دوبارہ شکایت کی اور انہوں نے اس شکایت کو جائز قرار دیتے ہوئے اگلے دن کویتا کو کہا کہ وہ کتے کو چھوڑ دے۔
پولیس کے مطابق کویتا نے جب یہ دیکھا کہ اس کا عزیز پالتو جانور ان سے جدا ہو رہا ہے تو وہ یہ غم برداشت نہ سکیں اور انہوں نے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقعے پر پہنچی، لاش کو پنکھے سے اتارا اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
خود کشی سے قبل انہوں نے ایک خط لکھا جس میں انہوں نے اپنے والدین سے درخواست کی کہ ’میرے کتے کو بچا لینا اور اس کا خیال رکھنا۔‘ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’اب آپ سب امن سے رہیں۔‘
کویتا نے خط میں خود کشی کرنے پر اپنے والدین سے معذرت کی اور لکھا کہ وہ ہر ہفتے مندر ضرور جائیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں