Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ہروب والے کارکن کو 6 ماہ قید اور جرمانہ‘

ہروب درج کرانے کے 15 دن بعد اسے ختم نہیں کیا جاسکتا (فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ کفیل سے فرار ہونے والے کارکنوں جن پر ’ہروب‘ درج ہے کو گرفتار ہونے کی صورت میں سزا دی جائے گی۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ ’ہروب‘ اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی ہے جس پر چھ ماہ قید کے علاوہ 50 ہزار ریال جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔
محکمے نے مزید کہا ہے کہ ’ہروب‘ والے کارکن کو سزا کی مدت مکمل ہونے کے بعد مملکت سے بے دخل کرتے ہوئے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔ وہ دوبارہ مملکت نہیں آسکتا۔

ہروب والے کارکن کے پاس اقامہ ہو تب بھی اس کا قیام غیر قانونی ہے (فوٹو: عاجل)

محکمے نے واضح کیا ہے کہ ’ہروب‘ والے کارکن کے پاس اگر اقامہ ہو تب بھی اس کا مملکت میں قیام غیرقانونی ہوگا۔ 
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ مفرور کارکن کی اطلاع آن لائن سسٹم ’ابشر‘ کے ذریعے ہوگی تاہم ’ہروب‘ ختم کرنے کے لیے کفیل کو 15 دن کے اندر محکمہ ترحیل سے رجوع کرنا ہوگا۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ہروب‘ درج کرنے کے 15 دن بعد کفیل بھی اسے ختم نہیں کرا سکتا۔
  • اپ ڈیٹ رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
     

شیئر: