70برس کی عمر کو پہنچنے پردونوں بھائیوں میں صلح صفائی ہوئی۔فوٹو سبق
یمن کے 2بوڑھے سگے بھائیوں کی تصویر کو پہلا عالمی ایوارڈ ملا ہے۔
واشنگٹن میں مڈل ایسٹ پولیٹیکس کے سالانہ مقابلے میں مختلف ممالک کی جانب سے پیش کردہ 1200سے زیادہ تصاویر میں بوڑھے یمنیوں کی تصویر کے حق میں ججوں نے فیصلہ دیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سگے یمنی بھائیوں کی تصویر کا انسانی پہلو ہر ایک کے دل میں گھر کر گیا۔ قصہ یہ ہے کہ دونوں بھائیوں کے درمیان 30برس قبل باپ سے ترکے میں ملنے والے ایک پلاٹ پر جھگڑا ہوگیا تھا۔اس دوران دونوں کے درمیان اختلافات کی آگ بھڑکانے والے مختلف واقعات پیش آتے رہے۔ ان بن ہونے پر ایک دوسرے سے الگ ہوگئے تھے۔
70برس کی عمر کو پہنچنے پردونوں بھائیوں میں صلح صفائی ہوئی۔ صنعاءکے یمنی فوٹو گرافرعلی السونیدار کو جب یہ پتہ چلا کہ دونوں بھائیوں کے درمیان صلح کی کوششیں نتیجہ خیز ہونے والی ہیں اس نے دونوں بھائیوں کے درمیان مصالحت کے بعد ایک دوسرے سے لپٹ کر برادرانہ پیارکے لمحے کی تصویر بنالی۔
یہ تصویر 30سالہ شکوﺅں اور شکایتوں سے بالا ہوکر خون کے رشتے کی حرارت کی علامت بن گئی۔واشنگٹن میں مڈل ایسٹ پولیٹیکس انسٹی ٹیوٹ کی خصوصی کمیٹی نے اس تصویر کو پہلے عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب کرلیا۔
دوسرا ایوارڈ ترکی کی تصویر ’انسان اور زندگی‘ اور تیسرا ایوارڈ عراق کے الموصل شہر میں بڑے پیمانے پر پھیلی تباہی کی تصویر کو دیا گیا ہے ۔